ٹوکیو//
جاپان کے 47 میں سے 38 صوبوں میں شدید گرمی کی لہر کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے کہا کہ آج کچھ علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ مشرقی اور مغربی جاپان میں زیادہ تر دھوپ اور گرم موسم رہے گااورکماگایا، کوفو اور ہماتسو کے شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی توقع ہے۔
جے ایم اے کے مطابق، سائیتاما، مائیباشی، کیوٹو اور اوکیاما شہروں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ وسطی ٹوکیو، اتسونومیا، اوٹسو اور کوچی شہروں میں 38 ڈگری سیلسیس متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو اس موسم میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہیں بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے اور ورزش نہ کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔