اتوار, جون 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسلسل بڑھتی گرمی پر سکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش

عالمی سطح پر ضروری اقدامات کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-27
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکی صدر ٹرمپ نے نیپال کو بھی نہیں بخشا

ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سنگین الزامات کا تبادلہ

جنیوا//
اقوام متحدہ: اس ہفتے مسلسل تین دن تک عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کے درمیان اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے زندگیاں بچانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’اربوں لوگ شدید گرمی کی وبا کا سامنا کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ کے مہلک درجہ حرارت کی لپیٹ میں ہیں جو کہ یہ 122 ڈگری فارن ہائیٹ ہے۔‘‘
کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے گوٹیرس نے کہا، ’’گزشتہ اتوار، پیر اور منگل ریکارڈ پر گرم ترین دن تھے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال تقریباً نصف ملین لوگ گرمی سے مرتے ہیں، جو کہ ٹراپیکل طوفانوں سے مرنے والوں کی تعداد سے تقریباً 30 گنا زیادہ ہے۔ انتہائی گرمی عدم مساوات، غذائی عدم تحفظ کو بڑھاتی ہے اور لوگوں کو غربت میں دھکیلتی ہے۔‘‘
انتونیو گوٹیرس نے دنیا میں گرمی کی لہروں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے چار شعبوں میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا، یہ شعبہ ہیں سب سے زیادہ کمزوروں کی دیکھ بھال، کارکنوں کے لیے زیادہ حفاظت، موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کے لیے اقدامات کرنے میں معیشتوں اور معاشروں کی لچک کو فروغ دینے اور درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5ڈگری تک محدود کرنے کا عزم کرنا۔
انہوں نے مزدوروں پر گرمی کے اثرات کے بارے میں جمعرات کو جاری ہونے والی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ عالمی افرادی قوت کا 70 فیصد سے زیادہ، یا 2.4بلین لوگ اب شدید گرمی کے خطرے میں ہیں۔ ایشیا-بحرالکاہل کے علاقے میں چار میں سے تین کارکن شدید گرمی کا شکار ہیں۔ اس سب کا عوام اور معیشت پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب یومیہ درجہ حرارت 34 ڈگری سے تجاوز کر جاتا ہے تو محنت کشوں کی صلاحیت 50 فیصد تک کم ہو جاتی ہے اور کام کے دوران گرمی کے دباؤ کی وجہ سے عالمی معیشت کو 2.4 ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوگا، جوکہ 1990 کی دہائی میں 280 بلین ڈالر تھا۔
انہوں نے کارکنوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ قوانین اور ضوابط آج کی شدید گرمی کی حقیقت کی عکاسی کریں اور ان پر عمل کیا جائے۔ ہمیں معیشتوں، اہم شعبوں اور تعمیر شدہ ماحول کو گرمی سے بچانے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ اچھی سائنس اور ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کردہ حرارتی کارروائی کے منصوبے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران کی بہت سی دوسری تباہ کن علامات ہیں جن میں شدید طوفان، سیلاب، خشک سالی، جنگل کی آگ، سطح سمندر میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’تمام ممالک کو اگلے سال تک قومی سطح پر طے شدہ شراکت یا قومی آب و ہوا کے ایکشن پلان جمع کروانا چاہیے تاکہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کیا جا سکے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیرون ملک پھنسے ہندوستانیوں کو لانے کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں : حکومت

Next Post

اگر انھوں نے مجھے قتل کیا تو امید ہے امریکا ، ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا : ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ نے نیپال کو بھی نہیں بخشا

2025-06-07
ٹرمپ اور ایلون مسک کی میڈیا سے گفتگو
عالمی خبریں

ٹرمپ اور مسک کی دوستی دشمنی میں بدل گئی، سنگین الزامات کا تبادلہ

2025-06-07
پارمپورہ میں آگ کی واردات میں۲۰رہائشی ڈھانچے خاکستر
عالمی خبریں

الاسکا کے قریب کارگو جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، 3 ہزار گاڑیاں متاثر

2025-06-07
عالمی خبریں

سعودی اور شام کے دارالحکومتوں کے درمیان 12 سال بعد براہ راست پروازیں بحال

2025-06-07
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ پناہ کے متلاشی افراد کو ورک پرمٹ دینے کا سلسلہ روکنے پر کر رہی ہے غور : رپورٹس

2025-06-05
عالمی خبریں

بلاسپور میں زبردست آگ: تقریباً 24 دکانیں جل کر خاکستر

2025-06-05
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے

2025-06-05
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکا کا یوٹرن؟

2025-06-05
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

اگر انھوں نے مجھے قتل کیا تو امید ہے امریکا ، ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا : ٹرمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.