جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سریجا اکولا کو اولمپکس میں تمغے کی امید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-26
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

پیرس//) ہندوستانی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑی شریجا اکولا کی حالیہ شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ملک کو پیرس اولمپکس 2024 میں ان سے تمغے کی امید ہے۔
پیرس اولمپکس میں 27 جولائی سے شروع ہونے والے ٹیبل ٹینس ایونٹ کے خواتین کے سنگلز زمرے میں 16 ویں سیڈ سریجا اکولا کا مقابلہ راؤنڈ آف 64 میں سویڈن کی کرسٹینا کالبرگ سے ہوگا۔
سریجا اکولا نے ٹیبل ٹینس سنگلز اور خواتین ٹیم ایونٹس میں پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس سال سریجا اکولا نے اپنے کیریئر میں بہت بڑی چھلانگ لگائی ہے اور ملک کی نمبر ایک ٹیبل ٹینس کھلاڑی مانیکا بترا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ایک کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ اکولا نے سال 2022 میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ایونٹ میں شرتھ کمال سے مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ 25 سالہ کھلاڑی اکولا کو ان کی شاندار کامیابیوں پر 2022 میں ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
مانیکا بترا پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کی 18 سالہ اینا ہرسی سے مقابلہ کریں گی۔ اینا ہرسی اپنا اولمپک ڈیبیو کریں گی۔
دریں اثنا، پیرس 2024 اولمپکس میں اس بار مردوں کی ٹیم کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ ابتدائی راؤنڈ میں چار بار گولڈ میڈلسٹ چین سے ہوگا۔ ہندوستان نے پہلی بار اولمپکس میں ٹیبل ٹینس میں ٹیم ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
مردوں کے سنگلز میں تجربہ کار شرتھ کمال کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں سلووینیا کے 27 سالہ دانی کوزول سے ہوگا۔ کوجول نے ٹوکیو 2020 میں حصہ لیا تھا جبکہ شرتھ کمل پانچویں مرتبہ اولمپکس میں حصہ لے رہے ہیں۔
ہرمیت دیسائی اپنی مردوں کے سنگلز مہم کا آغاز ابتدائی راؤنڈ سے کریں گے۔ دیسائی کا مقابلہ 27 جولائی کو اردن کے زید ابو یامان سے ہوگا۔ مینز اور ویمنز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈز میں تین تین میچ ہوں گے۔
ابتدائی راؤنڈ کے فاتح راؤنڈ آف کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ اگر ہرمیت دیسائی ابتدائی مقابلے جیت جاتے ہیں تو ان کا مقابلہ مین ڈرا میں عالمی نمبر پانچ فرانس کے فیلکس لیبرون سے ہوگا۔
پیرس 2024 میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے 27 جولائی سے 10 اگست کے درمیان ہوں گے۔ مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مکسڈ ڈبلز، مینز ٹیم اور ویمنز ٹیم سمیت پانچوں مقابلے جنوبی پیرس ایرینا میں منعقد ہوں گے۔
پیرس 2024 اولمپکس میں ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں اور ٹیموں کی قرعہ اندازی حسب ذیل ہے:-
مردوں کی ٹیم: راؤنڈ آف 16: انڈیا بمقابلہ چین خواتین کی ٹیم: راؤنڈ آف 16: انڈیا بمقابلہ رومانیہ مینز سنگلز:
ابتدائی راؤنڈ: ہرمیت دیسائی بمقابلہ زید ابو یامان (اردن)، راؤنڈ آف 64: شرتھ کمال بمقابلہ ڈینی کوزول (سلووینیا)، ویمنز سنگلز: راؤنڈ آف 64: مانیکا بترا بمقابلہ انا ہرسی (برطانیہ)، راؤنڈ آف 64: سریجا اکولا بمقابلہ کرسٹینا کالبرگ (سویڈن)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شعیب ملک نے سرجری کی مخالفت کردی

Next Post

ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے سونے کا معاملہ؛ حسن علی نے قلعی کھول دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
اسکواڈ سے ڈراپ کیوں کیا؟ سابق کپتان حسن علی کی حمایت میں بول پڑے

ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے سونے کا معاملہ؛ حسن علی نے قلعی کھول دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.