کولمبو//سری لنکا کرکٹ نے چارتھ اسلانکا کو ہندوستان کے ساتھ 27 جولائی سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ نے ہندستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ وانندو ہسرنگا کی جگہ لیں گے جنہوں نے حال ہی میں کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا۔ اسلانکا نے اس سال کے شروع میں بنگلہ دیش کے دورے پر دو ٹی20 میچوں میں سری لنکائی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔ وہ سری لنکا انڈر 19 کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔
34 سالہ دنیش چندیمل کی سری لنکا کی ٹی-20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2022 کے اوائل میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔ اس سال ایل پی ایل میں آٹھ میچوں میں 168.82 کے اسٹرائیک ریٹ سے 287 رن بنائے۔ جو ان کے کیریئر کے 123.03 کے اسٹرائیک ریٹ سے بہت زیادہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں وانندو ہسرنگا نے چھ ماہ کی مدت کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ہندستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکا کی ٹیم: چرتھ اسلانکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل زینتھ پریرا (وکٹ کیپر)، اویشکا فرنینڈو، کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)، دنیش چانڈیمل، کامنڈو مینڈس، داسن شناکا، وانندو ہسرنگا، ڈونیتھ ویل لوگے، مہیش تھیکشنا، چامینڈو وکرماسنگھے، متھیشا پاتھیرانا، نووان تشارا، دشمنتھا چمیرا اور بنورا فرنانڈو۔