سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے جمعہ کو جے کے پی ایس افسر مقصود الزماں کی معطلی کو منسوخ کر دیا۔
فنانشل کمشنر ہوم ڈپارٹمنٹ آر کے گوئل کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے’’جیسا کہ جائزہ کمیٹی کی طرف سے سفارش کی گئی ہے‘ مقصود الزماں(ایس ایس پی) کی معطلی‘ جو کہ۱۶؍اگست۲۰۲۱ کے گورنمنٹ آرڈر نمبر۱۸۴۔ہوم آف۲۰۲۱ کے ذریعے دی گئی تھی، کو منسوخ کر دیا جاتا ہے اور انہیں فوری طور پر بحال کیا جاتا ہے‘‘۔
اس میں مزید کہا گیا ہے’’افسر کی معطلی کی مدت کا الگ سے فیصلہ کیا جائے گا۔ مزید یہ حکم دیا گیا ہے کہ شری مقصود الزماں، جے کے پی ایس (ایس ایس پی) پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کا انتظار کریں گے‘‘۔
زمان کو جموں کشمیر حکومت نے گزشتہ سال ۱۶؍اگست کو معطل کر دیا تھا۔