لاہور //قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو کرکٹ کا زیادہ علم نہیں ہے۔ نجی ٹی وی ’ سماء‘ کے پروگرام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی خود فیصلہ کریں، وزارت داخلہ سنبھالیں یا پھر پی سی بی، دونوں کام ایک ساتھ نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کھلاڑیوں کے ساتھ انصاف کریں گے تو نتائج بہتر ہوں گے‘۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہتری کیلئے بڑے فیصلے کرلیے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونےوالے اجلاس میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم کے اندر یونٹی اور اتفاق نظر آنا چاہیے۔ گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔