پیر, اگست 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اوم پرکاش چوٹالہ کو غیر قانونی کمائی کے جرم میں چار سال قید کی سزا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-28
in قومی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی ہفتے کو آندھرا پردیش اور کرناٹک کے دورے پر جائیں گے

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کا افتتاح کرکے طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

نئی دہلی//سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے مقدمات کی سماعت کرنے والی دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ راشٹریہ لوک دل کے رہنما اوم پرکاش چوٹالہ کو معلوم ذرائع آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کا مجرم قرار دیا ہے۔
جمعہ کو اس کیس میں انہیںچار سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ انہیں سی بی آئی کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ عدالت نے چوٹالہ کی چار غیر منقولہ جائیدادوں کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اس معاملے کی سماعت مکمل کر لی تھی اور آج سزا سنانے کی تاریخ مقرر کی تھی۔چوٹالہ چار بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ پہلی بار وہ 2 دسمبر 1989 سے 22 مئی 1990 تک ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے، دوسری بار 12 جولائی 1990 سے 17 جولائی 1990 تک، تیسری بار 22 مارچ 1991 سے 6 اپریل 1991 تک اور چوتھی بار 24 جولائی 1999 سے 5 مارچ 2005 تک وزیر اعلیٰ رہے۔
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے چوٹالہ کے خلاف تحقیقات کے بعد 26 مارچ 2010 کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔ جانچ ایجنسی نے چارج شیٹ میں کہا تھا کہ 1993 سے 2006 کے درمیان چوٹالہ نے اپنی آمدنی کے نامعلوم ذرائع سے 6.09 کروڑ روپے کے اثاثے جمع کررکھے تھے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی اس معاملے میں ان کے خلاف منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے ) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نئی ​​دہلی، پنچکولہ اور سرسا میں ان کی کل 3.68 کروڑ روپے کے پلاٹ اور فلیٹ 2019 میں ضبط کر لیے تھے۔
سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج وکاس ڈھل نے استغاثہ کی طرف سے دائر شواہد اور پیش کردہ دلائل سننے کے بعد 23 مئی 2022 کو چوٹالہ کو انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 13(1)(e) اور 13(2) کے تحت مجرم قرار دیاتھا۔
چوٹالہ کے وکیل نے ان کے طبی معائنے کے لیے عدالت سے چار دن کا وقت مانگا تھا لیکن خصوصی جج مسٹر ڈھل نے درخواست مسترد کر دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت نے انڈونیشیا کو ہرا کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے باہر کردیا

Next Post

بحریہ کی تیاری بحر ہند میں امن اور خوشحالی لانے کے لئے: راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
قومی خبریں

مودی ہفتے کو آندھرا پردیش اور کرناٹک کے دورے پر جائیں گے

2026-08-01
دہلی میں پہلی بار نوجوان براہِ راست حکومتی عمل میں شامل ہو رہے ہیں: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کا افتتاح کرکے طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

2026-08-01
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی
قومی خبریں

ایئر انڈیا طبی فضائی لاجسٹکس کے لیے ای وی ٹی او ایل طیاروں کے استعمال کا مطالعہ کرے گی

2026-08-01
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

سچ جان چکے نوجوانوں کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا : کھرگے – راہل

2026-08-01
آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘
قومی خبریں

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

2026-07-30
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

2026-07-30
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

2026-07-30
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
قومی خبریں

لوک سبھا میں منگل کو بھی وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا

2026-07-29
Next Post
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ

بحریہ کی تیاری بحر ہند میں امن اور خوشحالی لانے کے لئے: راجناتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.