نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے منگل کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں فوج کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔
مسٹر دھنکھڑ نے آج یہاں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ فوج کے جوانوں پر حملہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری تعزیت متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے ۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔’’