ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے غریب اور کم آمدنی والے مسافروں کا خیال رکھنے کا وعدہ کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں سوشل میڈیا پر پرانے ویڈیوز پوسٹ کرکے ریلوے کے۱۲؍ لاکھ ملازمین کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتی ہیں، لیکن ہم ان کے مقصد میں انہیں ناکام بنادیں گے۔
ویشنو نے یہاں ریل بھون میں ایک پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ الزام لگایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے بارے میں استفسار پر، جس میں مسافروں کو غیر انسانی حالات میں سفر کرتے دکھایا گیا ہے، وزیر ریلوے نے کہا ’’اپوزیشن پارٹیاں۱۲؍ لاکھ ریلوے ملازمین کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہ پرانی ویڈیوز استعمال کر رہے ہیں۔ ہاں، ریلوے نیٹ ورک بہت بڑا ہے، اور ٹیمیں اپنی پوری کوشش کر رہی ہیں۔ ریلوے ملک کی لائف لائن ہے اور ہم اس لائف لائن کو برقرار رکھیں گے اور اپوزیشن کے اس کوشش کو ناکام بنائیں گے۔‘‘
غریب اور کم آمدنی والے مسافروں کی فلاح و بہبود کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ایک خصوصی مہم کے تحت ریلوے نے ڈھائی ہزار جنرل کوچز بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور مزید۱۰؍ ہزار ایسی کوچز بنائے جائیں گے تاکہ ہر مسافر کو سہولت مل سکے۔ آرام دہ اور پرسکون سفر کی سہولت ہر حال میں فراہم کی جا ئے گی۔ انہوں نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہا کہ خصوصی مہم کے تحت۲۵۰۰؍ جنرل کوچز تیار کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ مزید۱۰؍ ہزار جنرل اور سلیپر کوچز بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ تاکہ جنرل اور سلیپر کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو آرام سے سفر کرنے کی سہولت مل سکے۔
ویشنو نے کہا کہ گرمی کے اس موسم میں بھاری مانگ کو پورا کرنے کیلئے ریلوے تقریباً۱۰؍ ہزار خصوصی ٹرینیں چلارہا ہے۔ ہم خدمات، حفاظت اور صفائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے پچھلے سال دو امرت بھارت ٹرینوں کا آغاز کیا تھا،۵۰؍ مزید امرت بھارت ٹرینیں بنانے کا کام شروع ہو چکی ہے۔ مزید۱۵۰؍ امرت بھارت ٹرینوں کی تیاری کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ سال۵۳۰۰؍ کلومیٹر نئے ٹریکس کا اضافہ کیا گیا تھا،
اس سال بھی۸۰۰؍ کلومیٹر سے زائد ٹریکس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اینٹی ریل کولیشن پروٹیکشن سسٹم `کووچ بھی تیزی سے نصب کیا جا رہا ہے۔