منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بائیڈن انتظامیہ سے مستعفی عہدیداروں نے غزہ پر امریکی پالیسی کو ناکام اور تباہ کن قرار دیدیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-04
in عالمی خبریں
A A
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

واشنگٹن///
غزہ معاملے پر اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر بائیڈن انتظامیہ سے مستعفی ہونے والے افسران نے امریکی پالیسی کو ناکام اور فلسطینیوں کیلئے تباہ کن قرار دیدیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے سابق عہدیدار ڈیل کاسٹیلو اور امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار جوش پاؤل سمیت بائیڈن انتظامیہ سے مستعفی ہونے والے 12 افسران نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے اس اعتقاد پر متفق اور مضبوط کھڑے ہیں کہ ہمیں آواز بلند کرنی ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں سابق امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہماری قوم اپنا یوم آزادی منا رہی ہے اور ہم میں سے ہر ایک یہ یاد دہانی کرواتا ہے کہ ہم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ اس لیے نہیں دیا کہ ہم اپنے عہد سے پھر گئے تھے یا خدمت کا عزم ختم ہو گیا تھا بلکہ ہم نے اپنے عہد کی پاسداری اور خدمت کے عزم کی مزید توسیع کیلئے استعفے دیے تھے۔
مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ سے متعلق امریکی پالیسی ایک ناکامی اور امریکی نیشنل سکیورٹی کیلئے ایک خطرہ ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں مستعفی امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتی کوور اور اسرائیل کو اسلحے کی مسلسل فراہمی نے فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی بدحالی کے معاملے میں ناقابل تردید پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف اخلاقی طور پر قابل مذمت ہیں بلکہ امریکی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اس پالیسی کی تمام ذمہ داری امریکا پر آ تی ہے اورجس سے امریکی عہدیداروں کیلئے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی کہ بائیڈن انتظامیہ اپنی غزہ پالیسی پر نظرثانی کرے گی، تاہم پالیسی میں کسی تبدیلی کے بجائے اسے ضد بنا کر مسلسل امریکی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور لوپ ہولز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حقائق کو مسخ کرکے اسرائیل کو مہلک ہتھیار کو فراہمی جاری رکھی گئی ہے۔
مشترکہ بیان میں مستعفی امریکی عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ امریکا کو ایمانداری سے قانون پر عملداری کیلئے کوششیں کرنی چاہیے، تنازعے کے فوری خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے چاہییں اور کالجوں کے احتجاجوں میں اظہار آزادی کو سپورٹ کرتے ہوئے ایگزیکٹو برانچ پر مضبوط نظرداری اور احتساب لاگو کرنا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وینزویلا میں سمندری طوفان بیرل سے 2 افراد ہلاک، 5 لاپتہ

Next Post

عید گاہ سرینگر اور ہندواڑہ میں آتشزدگی کی وارداتیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عالمی خبریں

ٹیکساس میں ہولناک سیلاب؛ 82افراد ہلاک

2025-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی

2025-07-08
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
عالمی خبریں

نائیجیریا میں سڑک حادثہ 21 افراد ہلاک

2025-07-08
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
Next Post

عید گاہ سرینگر اور ہندواڑہ میں آتشزدگی کی وارداتیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.