بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کراچی ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم، آسٹریلیا کو 489 رنز کی برتری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-15
in کھیل
A A
کراچی ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم، آسٹریلیا کو 489 رنز کی برتری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

کراچی //
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، جہاں مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ گنوا کر 81 رنز بنالیے اور اسے پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 489 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
شتیسرے روز پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 556 رنز کے سامنے صرف 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور کینگروز کو دوسری اننگز کی آغاز سے قبل ہی 408 رنز کی سبقت حاصل رہی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے عثمان خواجہ 35 اور مارنس لبوشین 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جو چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کی واحد وکٹ حسن علی نے لی جنہوں نے 7 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز کیا گیا تو اوپنر عبداللّٰہ شفیق 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
میچ میں کھانے کے وقفے کے فوری بعد امام الحق 20 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی بال پر نیتھن لیون کو کیچ دے بیٹھے۔
ٹیم کا اسکور 60 رنز پر پہنچا تو اظہر علی 14 رنز پر اسٹارک کا شکار بنے جبکہ اگلی ہی بال پر فواد عالم صفر پر پویلین واپس لوٹے۔
ان کے بعد آنے والوں میں رضوان 6، فہیم 4، ساجد 5 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
کپتان بابر اعظم 36 رنز کے ساتھ مہمان ٹیم کی تباہ کن بولنگ کا سامنا کرسکے، جبکہ پوری ٹیم 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، جبکہ ڈیبیو کرنے والے مچل سویپسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ پیٹ کمنز، نیتھن لائیون اور کمرون گرین نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل مہمان ٹیم نے تیسرے دن کا کھیل گزشتہ روز کے اسکور 505 رنز 8 کھلاڑیوں آؤٹ سے شروع کیا تو شاہین شاہ نے 28 رنز بنانے والے مچل اسٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ٹیم کا اسکور 556 رنز ہوا تو وکٹ پر 34 رنز بنا کر موجود کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ڈیکلیئر کردی۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 اور ایلکس کیری 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے جبکہ شاہین آفریدی ، نعمان علی،حسن علی اور کپتان بابر اعظم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیسٹ کرکٹ کا بورنگ نہ ہونا بہت ضروری : چیپل

Next Post

پے ٹی ایم کے شیئر میں زبردست گراوٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
پے ٹی ایم کے شیئر میں زبردست گراوٹ

پے ٹی ایم کے شیئر میں زبردست گراوٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.