پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ترک عملے نے اسرائیلی جہاز کو ایندھن فراہم نہیں کیا، اسرائیلی ایئرلائن کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-02
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

تل ابيب//
اسرائیل کی قومی ایئرلائن ایلال نے کہا ہے کہ وارسا سے تل ابیب آنے والی پرواز نے ترکیہ کے شہر انطالیہ کے ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اور اس دوران ری فیولنگ کے لیے رابطہ کیا تو عملے نے ایندھن فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی قومی ایئرلائن نے بیان میں کہا کہ اس کی وارسا سے تل ابیب آنے والی پرواز ایک مسافر کو طبی وجوہات کی وجہ سے اتارنے کے لیے انطالیہ ایئرپورٹ پر رکی اور اس دوران ایئرپورٹ کے عملے نے جہاز کو فیول فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ انطالیہ ایئرپورٹ پورٹ پر ترک عملے نے پرواز نمبر ایل وائی 5102 کو اسرائیل کی طرف روانہ ہونے سے قبل ری فیول کرنے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی ایئرلائن نے بتایا کہ مقامی عملے نے ہماری کمپنی کے جہاز کو فیول فراہم کرنے سے انکار کیا حالانکہ یہ ایک طبی مسئلہ تھا تاہم مسافر کو اتار دیا گیا۔
ایندھن کے حوالے سے کہا گیا کہ ترک عملے کے انکار کے بعد جہاز یونان کے رھوڈیز پہنچا جہاں سے ایندھن حاصل کرلیا گیا اور جہاز نے اسرائیل کی طرف پرواز بھری۔
ترک سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی جہاز کو بیمار مسافر اتارنے کے لیے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جہاز کو ایندھن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کیا جاتا ہے لیکن اس کے لیے درکار طریقہ کار پورا کیا جا رہا تھا کہ جہاز کے کیپٹن نے اپنے طور پر پرواز اڑانے کا فیصلہ کرلیا۔
دوسری جانب اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ انطالیہ ایئرپورٹ پر مذکورہ جہاز خطرات کے باعث کئی گھنٹوں تک کھڑا رہا اور پھر رھوڈز کے لیے روانہ ہوا۔
خیال رہے کہ ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات گزشتہ برس 7 اکتوبر کو غزہ جنگ کے شروع ہونے کے بعد انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں بھی معطل ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردوان غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے بڑے ناقد ہیں اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کا اظہار کرتے رہتے ہیں جبکہ اسرائیل، امریکا اور یورپی یونین حماس کو دہشت گرد تصور کرتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چین نے امریکہ کو دی دھمکی، تائیوان کی آزادی کی بات کی تو تباہی ہوگی

Next Post

نئے فوجداری قوانین دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:جین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
پونچھ میں برادر کشی کے واقعہ میں فوجی ہلاک‘تین زخمی

نئے فوجداری قوانین دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں:جین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.