منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا کے دیگر منتخب اراکین کی حلف برداری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-25
in قومی خبریں
A A
دفعہ ۳۷۰ کشمیر کے لوگوں کا ایجنڈا نہیں بلکہ کچھ خاندانوں کا تھا:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

نئی دہلی//) 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سمیت نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کی حلف برداری کے ساتھ شروع ہوا۔
مرکزی وزراء امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، شیوراج سنگھ چوہان، دھرمیندر پردھان، گری راج سنگھ، سروانند سونووال، پیوش گوئل، جیوتیرادتیہ سندھیا، بھوپیندر یادو، کرن رجیجو، [؟][؟]مانسکھ منڈاویہ، پرہلاد جوشی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جی کشن ریڈی سمیت اراکین نے لوک سبھا کے ارکان کے طور پر حلف لیا۔
این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں کے مرکزی وزراء ایچ ڈی کمارسوامی، چراغ پاسوان، رام موہن نائیڈو، انوپریہ پٹیل نے بھی لوک سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا۔
تقریباً 280 نومنتخب ارکان پارلیمنٹ آج حلف اٹھائیں گے ، جب کہ بقیہ 260 ارکان پارلیمنٹ بشمول کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کل (منگل کے روز) حلف لیں گے ۔
بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ رادھا موہن سنگھ اور فگن سنگھ کلستے نے بھی چیئرپرسن پینل کے ارکان کے طور پر حلف لیا۔
تاہم، کانگریس ایم پی کے سریش، ڈی ایم کے ایم پی ٹی آر بالو اور ٹی ایم سی کے سدیپ بندیوپادھیائے نے پینل کے ارکان کے طور پر حلف برداری کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔
اس سے پہلے آج، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھرتروہری مہتاب کو لوک سبھا کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف دلایا۔
انہوں نے نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو حلف دلانے میں پروٹیم اسپیکر کی مدد کرنے کے لیے سریش کوڈی کنل، تھالیک کوٹائی راجوتیور بالو، رادھا موہن سنگھ، فگن سنگھ کلستے اور سدیپ بندیوپادھیائے کو بھی مقرر کیا۔
لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب 26 جون کو ہو گا، جس کے بعد اگلے دن، 27 جون کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا خطاب ہوگا۔ اجلاس تین جولائی کو ختم ہوگا۔
قبل ازیں، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کو چلانے کے لیے تال میل کے متمنی ہیں۔
مسٹر رجیجو نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ کے اراکین کی مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں گے ۔
رجیجو نے مزید کہا "18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس آج 24 جون 2024 کو شروع ہو رہا ہے ۔ میں تمام نو منتخب معزز اراکین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ میں پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے ممبران کی مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔ میں مثبت ہم آہنگی کے متمنی ہیں”۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرکٹرز کی تنخواہیں کم کرنے سے کامیابی نہیں ملے گی : رمیز راجہ

Next Post

جگت پرکاش نڈا کو راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈر بنایا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے نِیٹ-یو جی 2025 کے نتائج کو چیلنج کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا

2025-07-05
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
Next Post
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا

جگت پرکاش نڈا کو راجیہ سبھا میں ایوان کا لیڈر بنایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.