بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ہند -بنگلہ دیش گنگا پانی کے معاہدے پر نظرثانی کریں گے ، بنگلہ دیشی شہریوں کو علاج کے لیے ای ویزا ملے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-23
in عالمی خبریں
A A
ہندوستان بنگلہ دیش جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت شروع کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش نے گنگا آبی معاہدے پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا ہے اور بنگلہ دیش سے ہندوستان آنے والوں کو طبی علاج کے لئے ای ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ترقیاتی کاموں میں بنگلہ دیش کو ہندوستان کا سب سے بڑا ساجھیدار بتاتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے ۔ مسٹر مودی بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کے وفد کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، جو ہندوستان کے دو روزہ دورے پر نئی دہلی میں ہیں۔
رواں ماہ محترمہ حسینہ کا یہاں کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔ وہ مسٹر مودی کی تقریب حلف برداری میں بھی ہندوستان آئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، بحری اور خلائی شعبے کے اقدامات اور دفاعی پیداوار اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔
مسٹر مودی نے بنگلہ دیش کے بانی صدر بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کے مستحکم، خوشحال اور ترقی پسند بنگلہ دیش کے خواب کو پورا کرنے میں بنگلہ دیش کی حمایت کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2026 میں بنگلہ دیش ‘کم ترقی یافتہ’ ملک کے زمرے سے ‘ترقی پذیر ملک’ بننے جا رہا ہے ۔ بنگلہ دیش کی اس پیش رفت میں محترمہ حسینہ کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ‘‘میں وزیر اعظم شیخ حسینہ جی کو ‘سونار بنگلہ’ کی قیادت دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
محترمہ حسینہ کے ساتھ وسیع تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ‘‘ گزشتہ ایک یا اس سے زیادہ سال میں ہم دس بار ملے ہیں۔ لیکن آج کی ملاقات خاص ہے کیونکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ جی ہماری حکومت کی تیسری میعاد میں ہماری پہلی سرکاری مہمان ہیں۔’’
مسٹر مودی نے کہا کہ ‘بنگلہ دیش ہمارا ‘پڑوسی سب سے پہلے ‘ ہندوستان کی پالیسی ہے ، مشرق کے ممالک کے ساتھ کام کرنے کی ہماری پالیسی، ‘ساگر’ (خطے کے تمام ممالک کے لیے سلامتی اور خوشحالی) اور ایشیا پیسفک خطے کے بارے میں ہندوستان کے خواب ہیں۔ ”
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش نے مل کر عوامی فلاح و بہبود کے کئی اہم پروجیکٹوں کو مکمل کیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اکھوڑہ سے اگرتلہ، کھلنا کے درمیان چھٹے سرحد پار ریل رابطے کا ذکر کیا۔ مونگلا بندرگاہ سے ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں تک، مونگلا بندرگاہ کو ریل کے ذریعے جوڑنے اور 1320 میگاواٹ صلاحیت کے میتری تھرمل پاور پلانٹ کے دونوں یونٹوں سے بجلی کی پیداوار شروع کرنے کا منصوبہ ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دریائے گنگا میں دنیا کی سب سے طویل ریور کروز سروس اب ہندوستانی روپے میں شروع ہو گئی ہے اور پہلی سرحد پار سے میتری گیس پائپ لائن بھی مکمل ہو گئی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی گرڈ کے ذریعے نیپال سے بنگلہ دیش کو بجلی کی برآمد، توانائی کے شعبے میں ذیلی علاقائی تعاون کی پہلی مثال ہے ۔
مسٹر مودی نے کہا "ایک ہی سال میں زمینی سطح پر اتنے بڑے اقدامات کرنا ہمارے تعلقات کی رفتار اور پیمانے کو ظاہر کرتا ہے ۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حجاج کرام کی آج سے وطن واپسی شروع ، 378 حاجی دہلی پہنچے

Next Post

تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
عالمی خبریں

لندن کی عدالت نے بلغاریہ کے چھ شہریوں کو روس کے لیے جاسوسی کے جرم میں قید کی سزا سنادی

2025-05-14
عالمی خبریں

اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے: الثانی

2025-05-14
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیے

2025-05-14
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی وارننگ

2025-05-14
یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
Next Post
سرینگر میں۲۸جون سے جی ایس ٹی کونسل کا ۴۷واں اجلاس

تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.