جنیوا//
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں طالبان حکومت سے کہا ہے کہ وہ خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق اور ان کی آزادی کو سلب نہ کرے۔
ایک بیان میں سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین اور بچیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کرتےہوئے کہا کہ تعلیم،ملازمت ،شخصی آزادی اور معاشرے میں انہیں مساوی حقوق کی عدم فراہمی عالمی برداری کی توقعات پر پورا نہیں اترتیں،خواتین ٹی وی میزبانوں کو چہرے کا پردہ کرنے اور انہیں گھر سے بوقت ضرورت ہی باہر نکلنے جیسی پابندیاں تشویش کا باعث ہیں لہذا طالبان حکومت کو چاہیئے کہ وہ افغان خواتین اور بچیوں کو بنیادی حقوق کا احترام کرتےہوئے ایسے تمام قوانین کو ختم کرے۔