بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

میں 2007-08 میں انل کمبلے کے اعتماد پر پورا اترنا چاہتا تھا: سہواگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-26
in کھیل
A A
شعیب اختر جانتے تھے کہ وہ چک کرتے ہیں: سہواگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

نئی دہلی// 2007 میں ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد واپسی کرنے پر وریندر سہواگ نے اس کا کریڈٹ 2007 سے 2008 تک کپتان انل کمبلے کودیا۔
اس کے ساتھ ہی سہواگ نے کہا کہ آسٹریلیا میں 2008 کے تنازعہ کے بعد ہربھجن سنگھ کے کیریئر کو بچانے میں بھی کمبلے کا بہت بڑا ہاتھ تھا۔
اسپورٹس 18 پر سہواگ نے بتایا کہ جب انہوں نے جنوری 2007 میں اپنا 52 واں ٹیسٹ کھیلا تب انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اگلے ٹیسٹ تک انہیں ایک سال کا انتظارکرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا، ’’اچانک ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہ بننا میرے لیے افسوسناک تھا۔ مجھے اس وقت ڈراپ نہیں کیاگیا ہوتا تو میں 10,000 سے زیادہ ٹیسٹ رن بنا سکتا تھا۔
جب ہندوستان 2007-08 میں آسٹریلیا جا رہا تھا تو سہواگ کو ٹیم میں شامل کرنے پر کمبلے پر کچھ سوال ضروراٹھائے گئے تھے۔ وہ پہلے دو ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیلے لیکن پھر پرتھ ٹیسٹ سے پہلے کینبرا میں ایک پریکٹس میچ تھا جہاں کمبلے نے سہواگ کے سامنے یہ تجویزرکھی کہ اگر وہ اس میچ میں 50 رن بناتے ہیں تو انہیں پرتھ ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ سہواگ نے لنچ سے قبل ہی اس پریکٹس میچ میں سنچری بنادی۔ کمبلے نے سہواگ کو شرط کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں رکھا، حالانکہ انہوں نے ایڈیلیڈ میں آخری ٹیسٹ میں 63 اور 151 رنوں کی اننگزکھیلی۔
سہواگ نے یاد کیا، "وہ 60 رن میری زندگی کے سب سے مشکل رن تھے۔ مجھے انل بھائی کے اعتماد پرکھرا اترنا تھا۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ کوئی ان کے مجھے آسٹریلیا لانے کے فیصلے پر انگلی اٹھائے۔
ہندوستان کی دوسری اننگ میچ بچانے والی 151 رنوں کی اپنی اننگ پرسہواگ نے کہا، "میں اسٹرائیکراینڈ پر توجہ مرکوز کر رہا تھا۔ دوسرے سرے پر میں امپائر سے بات چیت کرتا اور کبھی کبھی گنگنانا شروع کر دیتا۔ اس طرح مجھ پر کوئی دباؤ نہیں پڑا۔
سہواگ نے کہا کہ اس میچ کے بعد کمبلے نے ان سے وعدہ کیا کہ ان کی کپتانی میں ان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ یقینی رہےگی۔ سہواگ نے کہا، ’’ایک کھلاڑی کواپنے کپتان سے ایسے ہی اعتماد کی توقع رہتی ہے۔ یہ پہلے [سورو] گانگولی اور پھر کمبلے سے ملا۔
سہواگ نے کمبلے کی تعریف میں ہربھجن سنگھ اور اینڈریو سائمنڈز کے درمیان ہونے والے واقعے کے بعد ان کے رویے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، ’’اگر انل بھائی کپتان نہ ہوتے تو شاید دورہ منسوخ ہوجاتا اور شاید ہربھجن سنگھ کے کیرئیر کو بچانا بھی ناممکن ہوتا۔
کمبلے کی کپتانی میں، سہواگ نے آسٹریلیا کے دورے کے بعد سات ٹیسٹ کھیلے جس میں ان کی اوسط 62 تھی اور انہوں نے اپنے کیریئر کے سب سے زیادہ 319 ناٹ آؤٹ بھی اسی دوران بنائے اورساتھ ہی سری لنکا میں ایک میچ وننگ 201 ناٹ آؤٹ بھی بنائے۔ کمبلے کے آخری ٹیسٹ میں، انہوں نے گیند کے ساتھ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اننگ میں 104 رن پر پانچ وکٹ بھی حاصل کئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ولیمسن اور پولارڈ کے لئے یہ آئی پی ایل توقعات کے مطابق نہیں رہا

Next Post

برطانیہ نے چیلسی کی فروخت کو منظوری دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
برطانیہ نے چیلسی کی فروخت کو منظوری دی

برطانیہ نے چیلسی کی فروخت کو منظوری دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.