جموں//
جموںکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بشنا علاقے میں ہفتے کے روز تین مشکوک بیگ برآمد کئے گئے ۔
اطلاعات کے مطابق بشنا میں سڑک کے کنارے تین مشکوک بیگوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے بیگ تحویل میں لے کر اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے ۔
بیگ سے کوئی مشکوک شئے برآمد ہوئی ہے یا نہیں اس حوالے سے پولیس نے کچھ نہیں کہا ۔