سرینگر//
جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم دو جنگجو ہینڈلرز کی لاکھوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادوں کو قرق کر دیا۔
جنگجو ہینڈلرز کی شناخت جلال الدین ولد راج محمد ساکن زمبور پٹن اور محمد ساقی ولد مستانہ بھٹی ساکن کمل کوٹ اوڑی کے طور پر ہوئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے سب جج اوڑی سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں مقیم دو دہشت گرد ہینڈلرز کی لاکھوں روپیے مالیت کی۳کنال۱۹مرلہ اراضی کی صورت میں غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کر دیا ہے ۔
ترجمان نے دہشت گرد ہینڈلرز کی شناخت جلال الدین ولد راج محمد ساکن زمبور پٹن اور محمد ساقی ولد مستانہ بھٹی ساکن کمل کوٹ اوڑی کے طور پر کی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی سی آر پی سی کے دفعات۸۳کے تحت انجام دی گئی اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر۱۹۹۵/۳۴زیر سیکشن۲۵/۷؍انڈین آرمز ایکٹ‘(۱۱۱)۴ٹی اے ڈی اے ایکٹ اور۱۹۹۶/۱۰۵زیر سیکشن۳/۲؍ای آئی ایم سی او ایکٹ کے تحت درج ہے ۔
بیان میں کہا گیا پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران ان جائیدادوں کی شناخت دہشت گرد ہینڈلرز کی جائیدادوں کے طور پر ہوئی۔