سرینگر//
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
بتادیں کہ حکام نے قومی شاہراہ پر منگل کے روز ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر معطل کر دی گئی تھی۔
جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بدھ کے روز’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ تاہم رام بن اور بانہال کے درمیان سڑک کی سطح خراب ہونے اور خانہ بدوشوں کی نقل و حمل کے باعث ٹریفک کی رفتار سست ہے ۔
حکام نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے ۔
دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سرینگر، لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔
ادھر بھدرواہ، چمبا روڈ پر بھی ٹریفک رواں دوان ہے ۔