پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نمازِ جنازہ ادا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-23
in عالمی خبریں
A A
ایرانی صدر رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر پہاڑوں میں گر کر تباہ:رپورٹ

Iran President Rasi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

تہران//
ہزاروں افراد کی موجودگی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور جاں بحق ہونے والے دیگر اعلیٰ حکام کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی۔ ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحومین کے جسد خاکی کو طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران پہنچایا گیا۔
مرحوم صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین عبداللہیان اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی نماز جنازہ میں کئی ممالک سے آنے والی شخصیات، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت ہزاروں افراد شریک تھے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2 روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر خارجہ، گورنر مشرقی آذربائیجان، سپریم لیڈر کے نمائندہ خصوصی، چیف سیکیورٹی گارڈ اور عملے کے 3 ارکان سمیت جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
ایران میں صدارتی انتخاب کے لیے 28 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پیرو میں بس حادثے میں 11 افراد لقمہ اجل

Next Post

ترال میں جنگجوؤں کی تلاش کیلئے آپریشن دوسرے دن ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور
عالمی خبریں

ایران جنگ کے بعد مشرق وسطیٰ میں فوجی اور انٹیلی جنس موجودگی کم کرنے پر امریکا میں غور

2026-09-13
جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا
عالمی خبریں

جرمنی نے نکاراگوا کیس میں آئی سی جے کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

2026-09-13
سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا
عالمی خبریں

سوّامی نارائن تنظیم کی معذرت کے بعد ایفل ٹاور دوبارہ کھول دیا گیا

2026-09-13
اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے
عالمی خبریں

اسرائیلی وزرا غزہ سے آبادی کے انخلا پر زور دینے لگے

2026-09-13
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اور ایران کے دوبارہ حملوں پر تشویش کا اظہار

2026-09-13
عالمی خبریں

تجارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا کے امریکی اشیا پر جوابی محصولات نافذ

2026-09-13
عالمی خبریں

اے آئی سے انسانیت کے وجود کو خطرہ ہے: وولکر ترک

2026-09-13
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

ترال میں جنگجوؤں کی تلاش کیلئے آپریشن دوسرے دن ختم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.