واشنگٹن//
ریپبلکن کنٹرول والے امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی پر روک ہٹانے کی مانگ کرنے والا ایک بل منظور کیا۔
امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے اسرائیل سیکیورٹی اسسٹنس سپورٹ ایکٹ نامی بل کو 224-187 ووٹوں سے منظور کیا۔
ایوان نمائندگان نے مسٹر بائیڈن کے حالیہ فیصلے کے جواب میں اس ہفتے بل کے ساتھ آگے بڑھنے کا منصوبہ بنایا۔ مسٹر بائیڈن نے اسرائیل کو بموں کی کھیپ (جن کی تعداد 3500اور کچھ کا وزن 2000پاؤنڈ تک ہے) کو اس خدشے کے پیش نظر روک دیا کہ وہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل کے متوقع بڑے فوجی آپریشن کے دوران گرائے جائیں گے، جہاں تقریباً 14 لاکھ شہری پناہ لئے ہوئے ہیں۔
انتظامیہ نے اپنی طرف سے منگل کو ایک پالیسی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بل ان کے پاس آتا ہے تو مسٹر بائیڈن اسے کو ویٹو کردیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ بل صدر کی موثر خارجہ پالیسی کو انجام دینے کی صلاحیت کو کمزور کر دے گا‘‘ اور ’’اسرائیل کے بارے میں انتظامیہ کے نقطہ نظر کو دانستہ طور پر مسخ کرنے کا گمراہ کن ردعمل ہے۔‘‘