ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کانگریس نے پاتال، سمندر، خلا اور زمین پر گھپلے کیے : نڈا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-16
in عالمی خبریں
A A
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

موتیہاری/شیوہر// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کو ایک ساتھ نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے پاتال، سمندر، خلا اور زمین میں گھپلے کیے ہیں جبکہ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد چارہ تک کھا گئے ۔
مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری اور شیوہر میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کے امیدواروں کے حق میں منعقدہ انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر نڈا نے کہا کہ کانگریس نے پاتال، سمندر، خلا اور زمین پر گھپلے کیے ہیں۔ انہوں نے کوئی ایسی جگہ نہیں چھوڑی جہاں گھپلے نہ کئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حد تب ہو گئی جب کانگریس کے حلیف آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو چارہ تک کھا گئے اور نوکریاں دینے کے نام پر لوگوں کی زمینیں اپنے نام پر لکھوا لیں۔
‘آر جے ڈی’ کے خطوط کا مطلب بتاتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ آر جے ڈی کے ‘آر’ کا مطلب رشوت خوری، ‘جے ‘ کا مطلب جنگل راج اور ‘ڈی’ کا مطلب ہے دلدل۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور آر جے ڈی دیگر ریزرویشن طبقات کا ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دینا چاہتے ہیں۔ آئین میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کو آئین کی سمجھ نہیں ہے ۔ وہ تعلیم یافتہ نہیں ہے ۔ مسٹر لالو یادو بھی مسلمانوں کو ریزرویشن دینا چاہتے ہیں۔
مسٹر نڈا نے کانگریس اور آر جے ڈی کو سناتن مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر ادے ندھی اسٹالن اور اے راجہ کے سناتن مخالف بیان پر مسٹر راہل گاندھی، محترمہ سونیا گاندھی اور محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا آنکھیں بند کر لیتی ہیں۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلباء یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی سے امیدوار بنانے پر کانگریس پر حملہ کیا اور الزام لگایا کہ یہ لوگ ملک دشمن بھی ہیں۔ جے این یو میں ملک مخالف نعرے لگانے والے ۔ یہ لوگ ان سے ملتے ہیں اور انہیں ایم پی بنانا چاہتے ہیں۔
بی جے پی صدر نے کانگریس پر دھوکہ دہی اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا، "کورونا کے دور میں اس نے ویکسین کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا۔ یہ خود ٹیکہ لگوا لیتے تھے لیکن لوگوں سے کہتے تھے کہ یہ مودی جی کی ویکسین ہے ۔ یہ لوگ کہتے تھے کہ ہندوستان غریبوں کا ملک ہے ، انٹرنیٹ کا کیا ہوگا؟ آج دو لاکھ گاؤں میں کامن سروس سینٹرز ہیں۔ آج ایک سبزی فروش بھی ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی

Next Post

‘نیوز کلک’ کے چیف ایڈیٹر پربیر پر کا ئستھ کی گرفتاری غیر قانونی، عدالت عظمیٰ کا فوری رہائی کا حکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

‘نیوز کلک’ کے چیف ایڈیٹر پربیر پر کا ئستھ کی گرفتاری غیر قانونی، عدالت عظمیٰ کا فوری رہائی کا حکم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.