ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل نے اسلحے کے استعمال کے قوانین کو پامال کیا ہے: امریکی حکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-12
in عالمی خبریں
A A
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

واشنگٹن//
امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو مہلک ہتھیاروں کی مزید ترسیل روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جنگی قوانین کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
امریکی صدر کا بیان اسرائیل کے لیے امریکی پالیسی کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ البتہ اس حوالے سے امریکی حکومت کی ایک رپورٹ آج سامنے آنے والی ہے جس میں بتایا جائے گا کہ اسرائیل نے اسلحے کے استعمال کے قوانین کی کس حد تک پاسداری کی ہے یا قوانین کو کس حد تک توڑا ہے۔
دریں اثنا ماہرین اور سابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی افواج نے جنگی قوانین اور ہتھیاروں کے استعمال کے لیے مقرر کردہ امریکی معیارات کی خلاف ورزی کی ہے۔
امریکی قانونی نقطہ نظر سے غزہ میں جنگ کے دوران بہت سے قوانین کو نظر انداز کیا گیا تھا مگر اس کے باوجود اسرائیل میں ہتھیاروں کا بہاؤ جاری ہے۔ جوش پال جو اس سے قبل محکمہ خارجہ میں ہتھیاروں کی منتقلی میں کام کر چکے ہیں اور سب سے سینیر امریکی اہلکار ہیں، نے اسی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
دوسریی طرف چارلس بلاہا جنہوں نے 2016 ء اور 2023 ء کے درمیان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے دفتر برائے سلامتی اور انسانی حقوق کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں نے کہا کہ "جب آپ غزہ میں ان گرائی جانے والی عمارتوں کو دیکھیں، جہاں لوگ ان کے نیچے پھنسے ہوئے تھے توامکان ہے کہ اس تباہی میں ہمارا بھی کردار ہےَ”۔
جب کہ کچھ ماہرین کا خیال تھا کہ امریکہ ہمیشہ سے ہی اس بات میں پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کو کس طرح لاگو کرتا ہے اور انسانی حقوق کے خدشات کو حقیقی سیاست کے ساتھ متوازن کرنے کے لیے کیا کر رہا ہے۔
لیکن غزہ میں اسرائیلی جنگ کے لیے اس کی مسلسل مادی حمایت نے کئی سابق عہدیداروں میں ردِ عمل کو بڑھاوا دیا، جن کا خیال تھا کہ انتظامیہ غیر ملکی اتحادیوں کی فوجی امداد کو محدود کرنے یا اس پر شرائط عائد کرنے کے لیے قوانین پر عمل درآمد میں سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
کئی حقوق گروپوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے میں مہینوں صرف کیے۔جن میں سے اکثر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امریکی ساختہ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ ان میں شہری محلوں، صحت کی سہولیات، صحافیوں اور امدادی کارکنوں پر کھلے عام حملے شامل ہیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب محکمہ خارجہ اور دفاع سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آج یا بعد میں کانگریس کو ایک رپورٹ پیش کریں گے جس میں ان الزامات کی ساکھ کا اندازہ لگایا جائے گا کہ امریکی ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں کیا گیا، یا ایسے طریقوں سے جن سے شہریوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم نہیں کیا گیا۔
یہ غزہ سے کئی ہزار مختلف واقعات کی رپورٹس کے تجزیے کے بعد بھی سامنے آیا ہے۔ جن میں ماہرین کے ایک آزاد پینل نے گذشتہ ماہ (اپریل 2024) شائع کی تھی میں نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے "بین الاقوامی انسانی قانون کو منظم انداز میں نظر انداز کرتے ہوئے بار بار حملوں میں عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کے ٹوئٹس کے بارے میں انوکھی تفصیل سامنے آگئی

Next Post

جموںکشمیر بینک کی ملازموں کو کیویٹ نوٹس جاری کرنا تنازعے کا باعث

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد قرضہ کی وصولی میں آسانی ہو ئی ہے :ایم ڈی جے کے بینک

جموںکشمیر بینک کی ملازموں کو کیویٹ نوٹس جاری کرنا تنازعے کا باعث

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.