ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’اگرکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو بی جے پی یہاں الیکشن کیوں نہیں لڑ رہی ہے؟‘

امیدواروں کو اس لئے میدان میں نہیں اتارا کیونکہ بی جے پی جانتی ہے وہ کہاں کھڑی ہے:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-04
in مقامی خبریں
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے جمعہ کو بی جے پی سے سوال کیا کہ اس نے آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا دعویٰ کرنے کے باوجود وادی کشمیر سے امیدوار کیوں نہیں اتارے۔
بی جے پی نے کشمیر کی تین سیٹوں سے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے ہیں۔
عمر نے کہا’’ہم دیکھیں گے کہ کشمیر میں (اسمبلی انتخابات میں) بی جے پی کو کتنے ووٹ ملتے ہیں۔ اگر اس نے اتنی بڑی خدمت کی ہے تو اس نے کشمیر میں ایک بھی امیدوار کو نامزد کیوں نہیں کیا‘‘؟
این سی نائب صدر نے بٹواڑہ میں پارٹی کے سرینگر امیدوار آغا سید روح اللہ مہدی کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد پی ٹی آئی ویڈیو کو یہ بات بتائی۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر سے ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا تھا کہ انہوں نے آرٹیکل ۳۷۰ کو منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں ہندوستانی آئین نافذ کیا تھا۔
عمرنے کہا کہ بی جے پی نے وادی کی تین سیٹوں سے امیدوار نہیں اتارے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ وہ کہاں کھڑی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت تناؤبنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
عمر نے کہا کہ لوگوں میں دشمنیاں پیدا کرنے کے حربے اپنائے جارہے اور آج وہی لوگ الگ الگ لبادے اوڑھ کر عوام سے ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں جنہوں نے۲۰۱۴میں بی جے پی کیخلاف ووٹ مانگے اور پھر اُن کے ساتھ ہی ہاتھ ملایا اور جموں وکشمیر کو موجودہ بحران اور اندھیروں میں دھکیل دیا۔
این سی نائب صدر نے کہاکہ ہمارے موجودہ حکمران دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم نے یہاں ترقی کی، دفعہ۳۷۰ہٹنے کے بعد لوگوں ترقی دیکھی اور ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارے زخموں پر نمک پاشی مت کیجئے ، گذشتہ دنوں ہی ہم ان علاقے میں ننھے سکولی بچوں کو صرف اس لئے کھویا کیونکہ آپ سے پُل کی تعمیر مکمل نہیں ہوپائی، یہ پُل ہمارے دور میں منظور ہوا تھا لیکن ہماری حکومت گئے اب۱۰سال ہوگئے لیکن اب تک یہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہوپایا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آپ (حکومت)کارخانوں، سرمایہ کاری، ٹنلوں، ہوائی اڈوں اور ریل پروجیکٹوں کو چھوڑیئے ، آپ صرف اس پُل کی بات کریں اور عوام کو وجہ بتائی جائے کہ اتنے عرصے میں پُل تعمیر کیوں نہیں ہوا؟ ان ننھے بچوں کو سکول جانے کیلئے کشتی میں کیوں سوار ہونا پڑتا تھا۔
عمر نے کہا کہ ۲۰۱۴میں ہماری حکومت کے بعد جو آئے انہوں نے پُل کی تعمیر کے کام میں دلچسپی نہیں دکھائی اور آج الگ الگ لباس پہن کر آپ کے پاس ووٹ مانگے آرہے ہیں۔ ’’میں بھی۲۰۱۴میں یہاں سے اُمیدوار تھا لیکن یہاں کے لوگوں نے اُن کو چُنا لیکن اس کے بعد یہاں کو کوئی فائدہ نہیںملا اور آج وہ پھر آپ کے سامنے آرہے ہیں ‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ اب معلوم نہیں کہ یہ لوگ کون سا دھوکہ دینے جارہے ہیں اور کون سی سازشیں رچانے جارہے ہیں۔ ان لوگوں نے پہلے ہی ہماری عزت، وقار اور پہچان کو پار ہ پارہ کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آج ہمارے نوجوان نوکریوں اور روزگا کیلئے در بہ در ٹھوکریں کھا رہے ہیں، سرکاری بھرتیوں کا لسٹ نکلتا ہے لیکن پھردوسرے ہی دن دھاندلیوں کے الزام کی بناد پر منسوخ کردیا جاتاہے اور بھرتی عمل وہیں کا وہیں رہ جاتا ہے ۔ بجلی پروجیکٹ ہم بناتے ہیں لیکن بجلی باہر کی ریاستوں کو فراہم کی جارہی ہے ۔
عمر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں یہاں نئے سکول، کالج، یونیورسٹیاں، ہسپتال، پرائمری ہیلتھ سینٹر اور روزگار دینے میں ناکام رہے لیکن ایک کام ان لوگوںنے بہت اچھی طرح سے کیا اور وہ ہر گلی اور ہر سڑک پر شراب کی دکانیں کھولنا ہے ۔ اور پھر حکمران کہتے ہیں ہم نے جموں وکشمیر کی کمائی بڑھائی لیکن یہ نہیں کہتے کہ شراب سے کمائی بڑھائی۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہا ان لوگو ں نے شراب اور نشیلی ادویات کے سوا ہمارے بچوں کو گذشتہ۸برس سے کچھ نہیں دیا اور آج منشیات کے استعمال کس حد تک بڑھ گیا ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشکوک افراد کی نقل و حمل کے بعدپونچھ میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کا آغاز

Next Post

پاکستان کا تمام پہلوؤں سے سب سے مشکوک ریکارڈ ہے:کمبوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
پاکستان کا تمام پہلوؤں سے سب سے مشکوک ریکارڈ ہے:کمبوج

پاکستان کا تمام پہلوؤں سے سب سے مشکوک ریکارڈ ہے:کمبوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.