جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک سبھا الیکشن ہمارے وجود کی جنگ ہے:محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-25
in اہم ترین
A A
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی( پی ڈی پی) کی صدر‘ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ لوک سبھا الیکشن جموں وکشمیر کے لوگوں کے وجود اور شناخت کی جنگ ہے ۔
محبوبہ نے کہا’’ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم پارلیمنٹ میں سوچ سمجھ کر اپنی آواز نہیں بھیجیں گے ‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ریلی کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’یہ لوک سبھا الیکشن نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ یہ اس وقت ہمارے وجود کی جنگ ہے ، جموں وکشمیر کے لوگوں کی شناخت کی جنگ ہے ‘‘۔
محبوبہ کا کہنا تھا’’ہمارا وجود ہی مٹ جائے گا اگر ہم سوچ سمجھ کر پارلیمنٹ میں اپنی آواز نہیں بھیجیں گے جو بلا خوف کے وہاں ہماری بات کر سکے ‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’ میں تمام پارٹیوں کے لوگوں سے مدد طلب کر رہی ہوں‘‘۔انہوں نے کہا’’جموں وکشمیر کے لوگ اب یہ سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے الیکشن بجلی، پانی، تار وغیرہ جیسی چیزوں کے لئے نہیں ہے ، آج جو لوگوں میں گھٹن ہے ، لوگ مشکلات میں ہیں، نوجوانوں کی پکڑ دھکر جاری ہے ،کوئی بات ہی نہیں کر رہا ہے لہذا پارلیمنٹ میں ایک ایسی آواز جانی چاہئے جو بغیر کسی خوف کے وہاں لوگوں کا حال بیان کر سکے ‘‘۔
محبوبہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی نے مفتی محمد سعید کی قیادت میں راجوری پونچھ میں لوگوں کی کافی خدمت کی ہے جب وہاں لوگ پوٹا، ٹاسک فورس سے پریشان تھے ۔انہوںنے کہا کہ مفتی محمد سعید نے لوگوں کو اس مصیبت سے باہر نکالا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہم نے وہاں وہ کام کئے جو گذشتہ چالیس برسوں سے نہیں ہوئے تھے ، سڑکیں تعمیر کیں، کالج، یونیورسٹی بنائی‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’بی جے پی انڈیا الائنس سے گھبرائی ہوئی ہے کیونکہ الائنس کو لوگوں کا کافی سپورٹ مل رہا ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ۷۰برسوں میں پہلی بار ایک اچھا مینی فسٹو تیار کیا ہے جس میں غریبوں کی بات کی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رشوت لینے کے شبہ پر روسی نائب وزیر دفاع گرفتار

Next Post

راجوری میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی

راجوری میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.