جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ذات پر مبنی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے ، سیاست نہیں: راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-25
in قومی خبریں
A A
لداخ کے لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے©:راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری ان کے لئے سیاست نہیں ہے بلکہ ان کی زندگی کا مشن ہے اور اگر کانگریس پارٹی مرکز میں حکومت بناتی ہے تو اسے لازمی طور پر کروایا جائے گا۔
یہاں جواہر بھون میں سماجی انصاف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شدید نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ”جب سے میں نے ذات پر مبنی مردم شماری کا آئیڈیا پیش کیا ہے ، تمام نام نہاد محب وطن خوفزدہ ہیں۔ یہ مردم شماری میرے لیے سیاست نہیں ہے بلکہ یہ میری زندگی کا مشن ہے ۔ جیسے ہی کانگریس کی حکومت مرکز میں اقتدار میں آئے گی، ہم اسے فوری طور پر انجام دیں گے اور یہ میری گارنٹی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو ان کے حقوق نہیں مل رہے ہیں۔ میڈیا کے انتظامی سطح پر یا نجی اسپتالوں اور بڑی کمپنیوں اور یہاں تک کہ عدلیہ میں بھی دلتوں، قبائلیوں یا او بی سی کی شاید ہی کوئی موجودگی ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہا کہ مجھے ذات سے نہیں بلکہ انصاف میں دلچسپی ہے ۔ ہندوستان میں 90 فیصد لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ۔ ہم نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ کتنی ناانصافی ہو رہی ہے اور یہ ذات پر مبنی مردم شماری سے ہی ممکن ہے ۔
مسٹر گاندھی نے سوالیہ لہجے میں پوچھا ‘‘اگر آپ زخمی ہیں تو کیا آپ کو ایکسرے کی ضرورت نہیں ہے ؟ مردم شماری کا وہی ایکسرے ہوگا۔ جیسے ہی میں نے ایکسرے کا لفظ استعمال کیا، وزیر اعظم اور میڈیا کے ایک مخصوص حصے نے مجھ پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگانا شروع کر دیا۔ انہوں نے میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ اس کے توسط سے پر بی جے پی نے یہ بتایا کہ وہ سنجیدہ نہیں ہیں اور سیاست میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ انہوں نے پوچھا ”کیا منریگا، حصول اراضی بل، بھٹہ پرسول یا سماجی انصاف جیسے مسائل سنجیدگی سے بالاتر ہیں؟
کانگریس لیڈر نے وزیر اعظم پر اپنے 25 ‘ارب پتی دوستوں’ کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اسی رقم کا استعمال ملک کے غریب کسانوں کے قرضوں کو معاف کرنے اور ان کی زندگی ختم ہونے سے بچانے کے لیے کیا جا سکتا تھا۔ اپنی پارٹی کے منشور کو ‘انقلابی’ قرار دیتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم ان کی پارٹی کا منشور دیکھ کر گھبرا گئے ہیں اور منفی ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور سستے ریمارکس پاس کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وراثتی ٹیکس سے متعلق پترودا کے بیان پر شاہ نے کانگریس پر حملہ کیا

Next Post

امریکی سینیٹ سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکی سینیٹ سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج منظور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.