اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہر کارکن کیجریوال کا رول ادا کر رہا ہے اور گھر گھر ان کا پیغام لے جا رہا ہے [؟] گوپال رائے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-10
in قومی خبریں
A A
راجدھانی میں تعمیراتی مقامات پر اینٹی اسموگ گن لگانا لازمی: گوپال رائے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال انتخابی مہم نہیں چلا سکتے ، اس لیے پارٹی کارکنان گھر گھر جا کر ان کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔
مشرقی دہلی لوک سبھا حلقہ سے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے دہلی کے ریاستی کنوینر گوپال رائے نے آج کہا کہ دہلی کے منتخب وزیر اعلیٰ کو مودی حکومت نے آمرانہ رویہ اپناتے ہوئے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔ چونکہ دہلی کے وزیر اعلی انتخابی مہم نہیں چلا سکتے ، اس لئے عام آدمی پارٹی کے کارکن منگل سے گھر گھر جا کر اروند کیجریوال کی طرف سے پیغامات پہنچا رہے ہیں۔
مسٹر رائے نے کہا کہ ہر کارکن عوام کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ جب سے دہلی کے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اروند کیجریوال کو وزیر اعلیٰ بنایا ہے ، انہوں نے دہلی کے لوگوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی اور مفت پانی دیا ہے ۔ا سکولوں اور اسپتالوں کو بہتر بنایا، خواتین کے لیے بسوں میں مفت سفر کا انتظام کیا گیا اور بزرگوں کے لیے تیرتھ یاترا کا اہتمام کیا۔ اس کے علاوہ اس بار کے بجٹ میں دہلی کی خواتین کو ہر ماہ ایک ہزار روپے دینے کا انتظام کیا گیا ۔
مسٹر رائے نے کہا کہ اگر دہلی کے عوام چاہتے ہیں کہ ایک کام کرنے والا وزیر اعلیٰ جیل سے باہر آئے تو عوام کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ ووٹ دے کر اور جھاڑو کی چوٹ دے کر جیل کا جواب دیں۔ یہ نعرہ دہلی میں ہر جگہ گونجے گا کہ ‘‘جھاڑو کی چوٹ ، جیل کا جواب ووٹ سے ’’۔
آپ کے لیڈر نے کہا کہ انہوں نے جن لوگوں سے بات کی وہ اروند کیجریوال کے جیل جانے سے غمزدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس شخص کو ہم نے وزیر اعلیٰ بنایا اس کو الیکشن کے موقع پر جیل میں کیوں ڈالا گیا ؟ سب نے وعدہ کیا ہے کہ الیکشن میں اس کا جواب دیں گے ۔ ووٹ عوام کی طاقت ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کے تئیں لوگوں کا جذباتی لگاؤ [؟][؟]اور بڑھ گیا ہے ۔ اس بار سب مل کر اس آمریت کو شکست دیں گے اور اروند کیجریوال کو جیل سے باہر لائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق ایم پی چودھری بیرندر سنگھ اور اہلیہ پریم لتا سنگھ کانگریس میں شامل

Next Post

سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی عباس کو اپنے والد مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اجازت دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی عباس کو اپنے والد مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی اجازت دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.