نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے چیترا شکلاڈی، اوگادی، گڈی پڈو، چیتی چند، نویرے اور سجیبو چیروبا کے تہوار موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
صدر جمہوریہ نے سوموار کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے پیغام میں کہا "میں تمام ہم وطنوں کو چترا شکلاڈی، اوگادی، گڑی پڈو، چیتی چند، نورے اور سجیبو چیروبا کے مبارک موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
محترمہ مرمو نے کہا "یہ تہوار موسم بہار اور ہندوستانی نئے سال کے استقبال کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں منائے جاتے ہیں۔ وہ امن، ہم آہنگی اور رواداری کا پیغام دیتے ہیں۔ یہ تہوار ہمارے ملک کی ثقافتی شان اور بھرپور وراثات کی علامت ہیں۔ ان تہواروں کے ذریعے ہم قدرت کے تئیں اظہار تشکر بھی کرتے ہیں۔
محترمہ مرمو نے کہا "میری خواہش ہے کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی اور خوشحالی لائے اور ہم سب نئی توانائی کے ساتھ ملک کے ترقیاتی کاموں میں اہم رول ادا کریں ’’۔