بیجنگ//
شمال مغربی چین کے صوبہ چنگھائی کے منگیا شہر میں جمعرات کی صبح 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق یہ زلزلہ بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8 بج کر 39 منٹ پر آیا، جس میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
سی ای این سی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ زلزلے کا مرکز 38.39 ڈگری شمالی عرض البلد اور 90.93ڈگری مشرقی طول البلد میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔