پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہندوستان نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-28
in مقامی خبریں
A A
امریکا‘بھارت کا پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف ’فوری اور ٹھوس‘ کارروائی کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

نئی دہلی//
ہندوستان نے آج دہلی میں شراب گھوٹالہ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آزاد عدالتی عمل کے ساتھ دوست جمہوری ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نامناسب اور نقصان دہ ہے ۔
وزارت خارجہ نے بدھ کو امریکہ کی قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن گلوریا باربینا کو طلب کیا اور باضابطہ احتجاج درج کرایا۔
وزارت خارجہ نے بعد میں ایک بیان جاری کرکے کہا’’ہمیں ہندوستان میں کچھ قانونی کارروائیوں کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے تبصرے پر سخت اعتراض ہے ۔ سفارت کاری میں ممالک سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دوسروں کی خودمختاری اور اندرونی معاملات کا احترام کریں۔ دوست جمہوریتوں کے معاملے میں یہ ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ بصورت دیگر یہ ایک’غیر صحت مند‘نظیر قائم کر سکتا ہے‘‘ ۔
وزارت خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ’’ہندوستان کے قانونی عمل ایک آزاد عدلیہ پر مبنی ہیں جو معروضی اور بروقت نتائج کے لیے پرعزم ہے ۔ اس پر الزامات لگانا ناانصافی ہے ‘‘۔
جرمنی کے بعد امریکہ نے بھی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تبصرہ کیا ہے ۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ منصفانہ، بروقت اور شفاف قانونی عمل کے لیے ہم ہندوستان کی حکومت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔’’ ہم اروند کیجریوال کی گرفتاری پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم وزیراعلی کیجریوال کے لیے شفاف قانونی عمل کی امید کرتے ہیں‘‘۔
اس سے قبل جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا’’ہمیں یقین ہے اور امید ہے کہ اس معاملے میں عدلیہ کی آزادی اور بنیادی جمہوری اصولوں سے متعلق معیارات بھی نافذ ہوں گے‘‘ ۔
اس کے بعد ہندوستان نے جرمن سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن (ڈی سی ایم) کو طلب کیا اور کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے ، اس میں مداخلت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ میں شاپنگ کمپلیکس اور ترال میں رہائشی مکان خاکستر

Next Post

سری نگر میں۲۰سالہ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

سری نگر میں۲۰سالہ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.