کیف//
یوکرین کی فوج نے منگل کو علی الصبح ماریوپول شہر میں اپنا "لڑائی مشن” ختم کرنے کا اعلان کیا۔
یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا، ’’ماریوپول کا دفاع کرنے والی افواج نے اپنا جنگی مشن مکمل کر لیا ہے۔‘‘
سپریم ملٹری کمانڈ نے ازوسٹال اسٹیل پلانٹ میں تعینات دستے کے کمانڈروں کو اپنے فوجیوں کی حفاظت کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ماریوپول کے محافظ ہمارے دور کے ہیرو ہیں۔ تاریخ انہیں ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اس میں خاص طور پر ازوف یونٹ، یوکرین کے نیشنل گارڈ کی 12ویں بریگیڈ، میرینز کی 36ویں بریگیڈ، بارڈر گارڈ، پولیس رضاکار، ماریوپول کا علاقائی دفاع شامل ہے۔‘‘