سرینگر//
منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کلر علاقے میں دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے ۹۰کلو گرام فکی برآمد کی ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے کلر علاقے میں پولیس نے دو گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جس دوران مذکورہ گاڑیوں سے۹۰کلو فکی اور نقدی ۳۹ہزار روپے برآمد ہوئے ۔
پولیس نے عبید گلزار لون ولد گلزار احمد لون اور اعجاز احمد بٹ ولد محمد جبار بٹ ساکنان تکیہ مقصود شاہ بجبہاڑہ کو موقع پر دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
پولیس نے دونوں گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کاکاروبار کرنے والوں کی نشاندہی کرنے میں اپنا دست تعاون بہم رکھیں تاکہ اس بدعت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر سماج کو اس بدعت سے پاک کیا جاسکے ۔