بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملک میں 45 فیصد سے زیادہ اسٹارٹ اپ خواتین کے زیرِ قیادت ہیں : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-21
in قومی خبریں
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کا افتتاح کیا۔ وہ اس موقع پر لگائی گئی ایک نمائش بھی دیکھنے گئے ۔
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سال 2047 تک ایک وکست بھارت بنانے کی غرض سے کام کرنے کے ملک کے روڈ میپ پر زور دیا۔انہوں نے جدت طرازی اور اسٹارٹ اپ کلچر کے ابھرتے ہوئے رجحانات پر روشنی ڈالی اورگذشتہ چند دہائیوں میں آئی ٹی اور سافٹ ویئر کے شعبے میں ہندوستان کے ذریعہ اپنی چھاپ چھوڑنے کو اجاگر کیا۔اس لئے وزیر اعظم نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کی دنیا سے لوگوں کی موجودگی آج کے موقع کی اہمیت کو واضح کرتی ہے ۔ملک میں اسٹارٹ اپس کی کامیابی پر توجہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اس باصلاحیت عنصر کی طرف توجہ مبذول کرائی جو انہیں کامیاب بناتا ہے ۔انہوں نے سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز، تعلیمی اداروں ،محققین،صنعت کے اراکین، اورموجودہ اور مستقبل کے کاروباری افراداور صنعت کاروں کی موجودگی کا اعتراف کیا اور کہا ‘‘یہ اپنی حقیقی شکل میں واقعی ایک مہاکمبھ ہے جو ایک بے مثال توانائی اورترنگ پیدا کرتا ہے ۔’’ وزیر اعظم نے اسی طرح کے ماحول کا تجربہ کرنے کا ذکر کیا جب وہ کھیلوں اور نمائشی اسٹالز کا دورہ کر رہے تھے جہاں لوگوں نے بڑے فخر کے ساتھ اپنی اختراعات کا مظاہرہ کیا۔وزیر اعظم مودی نے کہا‘‘اسٹارٹ اپ مہاکمبھ کا دورہ کرنے والا کوئی بھی ہندوستانی مستقبل کے یونیکورنز اور ڈیکا کورنز کا مشاہدہ کرے گا’’۔
وزیراعظم نے درست پالیسیوں کے باعث ملک میں اسٹارٹ اپ ایکونظام کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے معاشرے میں اسٹارٹ اپ کے تصور کے بارے میں ابتدائی ہچکچاہٹ اور بے توجہی کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت کچھ عرصے کے دوران اختراعی خیالات کو ایک پلیٹ فارم ملا۔ انہوں نے مالیاتی ذرائع کے ساتھ خیالات ونظریات کو جوڑکر اور تعلیمی اداروں میں انکیوبیٹرز کے ذریعے ایک ماحولیاتی نظام کے قیام پر تبصرہ کیا جس نے درجہ دوئم اور درجہ سوئم کے شہروں کے نوجوانوں کو سہولیات فراہم کیں۔انہوں نے کہا‘‘اسٹارٹ اپ ایک سماجی ثقافت بن گیا ہے اور کوئی بھی سماجی ثقافت کو نہیں روک سکتا’’۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انقلاب کی قیادت چھوٹے شہر کر رہے ہیں اوران میں بھی زراعت، ٹیکسٹائلز، ادویات، ٹرانسپورٹ، خلائ، یوگا اور آیوروید سمیت وسیع شعبے شامل ہیں۔ خلائسے متعلق اسٹارٹ اپس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپس خلاء کے شعبے میں 50 سے بھی زیادہ شعبوں میں کام کر رہے ہیں جن میں خلائی شٹل کا آغاز بھی شامل ہے ۔
وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپس کے بارے میں بدلتی ہوئی ذہنیت پر اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس نے یہ نفسیات بدل دی ہے کہ کوئی کاروبار شروع کرنے کے لیے بہت زیادہ رقم درکار ہوتی ہے ۔انہوں نے اس بات کے لئے ملک کے نوجوانوں کی ستائش کی کہ وہ ملازمت کے متلاشی بننے کی بجائے روزگار پیدا کرنے والے بننے کا راستہ منتخب کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کنگ نہ بلایا جائے، ویرات کوہلی کی درخواست

Next Post

پپو یادو کی جن آدھار پارٹی کانگریس میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

پپو یادو کی جن آدھار پارٹی کانگریس میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.