ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نے کیرالہ میں انتخابی بگل بجایا، پلاکڈ میں کیا روڈ شو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-20
in قومی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

پلاکڈ// وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لوک سبھا انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر پلاکڈ لوک سبھا سیٹ سے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کے امیدوار سی کرشنا کمار کی حمایت میں منگل کی صبح روڈ شو کیا۔
مسٹر مودی صبح 10:25 بجے کوئمبٹور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر مرسی کالج گراؤنڈ میں اترے ۔ بی جے پی کیرالہ کے انچارج پرکاش جاوڈیکر، ریاستی صدر کے سریندرن اور پلکڑ میونسپلٹی کے صدر ای کرشنا کمار کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے مرسی کالج کے میدان میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبالیہ تقریب کے بعد، وزیر اعظم ایس پی جی اور پولیس کے قافلے کی حفاظت میں سڑک کے ذریعے کوٹامیدھان-انچو ویلاکو پہنچے ۔ ان کا روڈ شو این ڈی اے امیدواروں سی کرشنا کمار (پلاکڑ)، نیویدیتا سبرامنیم (ملاپورم امیدوار) اور ریاستی صدر کے سریندرن کے ساتھ صبح 10:45 بجے کوٹامیدھن-انچو ویلاکو سے ایک کھلی گاڑی میں شروع ہوا۔
مسٹر مودی نے سڑک کے دونوں طرف جمع لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور روڈ شو صبح 11.15 بجے شہر کے ہیڈ پوسٹ آفس کے قریب ختم ہوا۔
خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں بی جے پی کارکنان چلچلاتی گرمی اور 39 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کی پرواہ کئے بغیر اپنے عزیز لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے سڑک کے دونوں طرف قطاروں میں کھڑے تھے ۔ انہوں نے ایک کلومیٹر طویل روڈ شو کے دوران پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور نعرے لگا کر مسٹر مودی کا استقبال کیا۔
الیکشن کمشنر کی طرف سے انتخابات کے اعلان کے بعد مسٹر مودی کا کیرالہ کا یہ پہلا دورہ ہے اور تین ماہ کے اندر ریاست کا ان کا پانچواں دورہ ہے ۔
روڈ شو کے بعد وزیر اعظم اگلی انتخابی مہم میں شامل ہونے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے تمل ناڈو کے سیلم کے لیے روانہ ہوئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 27 رنز سے شکست دی

Next Post

بی جے پی کیجریوال کو گرفتار کرنے کی سازش کر رہی ہے :اے اے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
Next Post
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے

بی جے پی کیجریوال کو گرفتار کرنے کی سازش کر رہی ہے :اے اے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.