منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 27 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-20
in کھیل
A A
سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

ڈنیڈن// کپتان ہیتھر نائٹ کی 63 رنز کی نصف سنچری اور اس کے بعد عمدہ گیند بازی کے دم پرانگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
161 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اوراس نے پہلے ہی اوور میں ایزی گیج کا وکٹ گنوا دیا۔ وہ اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکیں۔ اس کے بعد کپتان سوزی بیٹس اور جارجیا پلمر کی جوڑی نے دوسرے وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑے۔ جارجیا پلمر 21 اور میڈی گرین آٹھ کے ذاتی اسکور پر رن ​​آؤٹ ہوئیں۔ بیٹس 51 گیندوں میں 65 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ بروک ہالیڈے 27 اور جیس کیر آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کی سخت گیند بازی کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر صرف 135 رنز بنا سکی اور 27 رنز سے میچ ہار گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے لارین بیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سارہ گلین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کے سلامی بلے باز نے پہلے وکٹ کے لیے 27 رنز جوڑے۔ انگلینڈ کو پہلا جھٹکا پانچویں اوور میں ٹیمی بیومونٹ 15 رنز کی صورت میں لگا۔ صوفیہ ڈنکلے آٹھویں اوور میں 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد ہیتھر نائٹ اور مایا بشیئر کی جوڑی نے تیسرے وکٹ کے لیے 91 رنز کی شراکت قائم کرکے اسکور کو 152 تک پہنچایا۔ نائٹ نے 39 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ بشیئر 40 گیندوں پر 43 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ایمی جونز دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر، فران جوناس اور لیا تاہوہو نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

PSL فائنل میں 5 وکٹیں لینے والے عماد وسیم کی سیگریٹ پیتے ویڈیو وائرل

Next Post

مودی نے کیرالہ میں انتخابی بگل بجایا، پلاکڈ میں کیا روڈ شو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

مودی نے کیرالہ میں انتخابی بگل بجایا، پلاکڈ میں کیا روڈ شو

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.