پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پولیس پر امن لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار

ووٹروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا ـڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-12
in اہم ترین
A A
’سکیورٹی کومزید مضبوط کیا جائے‘:ڈی جی پی سوائن کا ضلع کولگام میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
جموں کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر ار سوائن نے پیر کے روز کہا کہ پولیس جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔
ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ پولیس فورس ووٹروں کو محفوظ ماحول فراہم کرے گی۔
ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے روہامہ علاقے میں ایک پولیس چوکی کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
سوائن نے کہا’’پولیس فورس جموں وکشمیر میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے ‘‘۔
پولیس سربراہ کا کہنا تھا’’ہم جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائیں گے اور پر جوش ووٹروں کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے ‘‘۔
منشیات تجارت اور دہشت گردی جڑے ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر سوائن نے کہا’’پہلے ہمارے افسروں کو ان دونوں چیزیں کے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہونے پر شک تھا لیکن جب اس سلسلے میں تحقیقات آگے بڑھیں تو ٹھوس شواہد سامنے آئے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں‘‘۔
ڈی جی پی نے کہا’’جب ہم نے پار بیٹھے منشیات کی کھیپ بھیجنے والوں کی تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ جو البدر، جیش محمد، حزب المجاہدین خاص طور پر لشکر طیبہ کے ہینڈلرز ہیں وہی منشیات سپلائی کرنے والے بھی ہیں‘‘۔
پولیس سربراہ نے کہا’’کشمیر سے دہلی اور ملک کے باقی حصوں میں پہنچنے تک منشیات کی۱۵؍لاکھ روپیے فی کلو کی کھیپ کی مالیت ایک کروڑ تک پہنچ جاتی ہے ‘‘۔
سوائن نے کہا’’اس تجارت کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے پاس ایک مربوط طریقہ کار ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس کاروبار کو ختم کرنا گرچہ آسان نہیں ہے تاہم پولیس فورس اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے ۔
پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے منشیات استعمال کرنے والوں اور اس کا کاروبار کرنے والوں کی زمرہ بندی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو منشیات کا کاروبار کرتے ہیں ان کو الگ زمرے میں رکھا گیا ہے ۔
ڈی جی پی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے بلکہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ایک دو کو سزا موت بھی دی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ضلع سانبہ کے ماڈل کو اپنایا جائے گا اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی جائیدادوں اور ان کے بینک کھاتوں کا ضبط کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کا امکان

Next Post

پونچھ میں نوجوان کی لاش برآمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی

پونچھ میں نوجوان کی لاش برآمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.