ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

رمضان سے پہلے جنگ بندی نہ ہوئی تو صورت حال بہت خطرناک ہو جائے گی: جوبائیڈن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-07
in عالمی خبریں
A A
یوکرین میں امریکی فوج بھیجنے کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگا،امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

امریکی صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے ‘ رمضان سے پہلے جنگ بندی کا نہ ہونا بہت خطرناک ہو جائے گا۔ ان کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ اس بات کا انحصار اب حماس پر ہے کہ وہ چھ ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی تجاویز کو قبول کرتی ہے یا نہیں۔ ۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیمپ ڈیوڈ میں کچھ دن قیام کے بعد واپس وائٹ ہاؤس جانے سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے انسانی بنیادوں پر امدادی کی ترسیل کی راہ میں پیدا کردہ رکاوٹوں کا بھی ذکر کیا اور کہا ‘ اس کے لیے کوئی عذر یا بہانہ نہیں ہو سکتا ہے کہ لوگوں تک فلسطینی علاقے میں امدادی سامان نہ پہنچنے دیا جائے۔
اکیاسی سالہ جوبائیڈن جو اگلے نومبر میں ایک بار پھر امریکی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے جا رہے ہیں نے جنگ بندی کو حماس پر ڈال دیا۔ واضح رہے پچھلے ماہ امریکہ نے اسرائیلی خواہش کی تیسری بار تعمیل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ تاہم اس کے بعد امریکی انتظامیہ کو امریکہ کے اندر اور باہر سے سخت دباؤ کا سامنا ہے۔
صدر جوبائیڈن جنگ کے پانچ ماہ مکمل ہونے اور 30600 سے زائد فلسطینیوں کے غزہ میں قتل کے بعد کے درپیش مرحلے پر اطمینان ظاہر کیا کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے تعاون کر رہا ہے، جوبائیڈ نے کے بقول ‘اس کی پیش کش منطقی ہے۔ ‘ انہوں نے کہا ‘ ہم اگلے ایک دو دنوں کے دوران جنگ بندی کے بارے میں جان جائیں گے مگر ہم جنگ بندی چاہتے ہیں۔ ‘
امریکی صدر نے مزید کہا رمضان سے پہلے جنگ بندی ضروری ہے اگر اس میں ہم کامیاب نہ ہوئے تو یہ یروشلم اور اسرائیل کے لیے بہت بہت خطر ناک ہو سکتا ہے۔’
خیال رہے رمضان المبارک کا آغاز دس یا گیارہ مارچ کو متوقع ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے اہم ترین اتحادیوں میں سے ایک انتہا پسندی یہودی رہنما اور وزیر ایتمار بین گویر نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران ہم مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ جانے کی اجازت دے کر اپنے لیے خطرہ مول نہیں لے سکتے۔
دوسری طرف امریکہ نے پچھلے ماہ اسرائیل پر زور دیا تھا کہ رمضان کے دوران مسجد اقصیٰ میں عبادات کی اجازت دی جائے۔ اس بارے میں اسرائیلی حکومت ابھی تک سخت رائے رکھتی ہے۔ تاہم جوبائیڈن نے کیمپ ڈیوڈ میں رپورٹروں سے بات چیت کے دوران کہا ‘ ہم ان کے ساتھ مل کر سخت محنت کر رہے ہیں ہمیں غزہ میں مزید امداد چاہیے۔ اس کے لیے کوئی عذر قبول نہیں ہو سکتا ہے۔’
واضح رہے اسرائیلی وزیر اعظم کی جنگی کابینہ میں شامل سب سے بڑے حریف سیاسی رہنما بینی گانٹز نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے اور نائب صدر کملا ہیرس کے علاوہ دوسرے امریکی حکام کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ بطور خاص زیر گفتگو رہا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روس اور چین کا چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا منصوبہ

Next Post

اقوام متحدہ کے ۲؍ اداروں نے غزہ کے حالات کو تشویشناک قراردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید

اقوام متحدہ کے ۲؍ اداروں نے غزہ کے حالات کو تشویشناک قراردیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.