نئی دہلی//ملک کے عازمین حج کو پریشانیوں سے بچانے کے لیے برسوں سے جدوجہد کرنے والے حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی مرکزی اقلیتی فلاح وبہبود وحج وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے عازمین حج کے بڑے مسائل جن سے 2023 میں مالی وجسمانی پریشانیاں لاحق ہوئیں تھیں اسے کسی بھی صورت میں سنجیدگی سے غور کرکے ختم کیاجائے ۔
انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں محترمہ وزیر کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حج 2023 میں حازمین کو ریال دینے کی جو روایت بدلی گئی تھی اس سے ملک کے عازمین حج خاص طور سے دیہی اور قصبہ کے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اس لیے قدیمی روایت کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ریال دینے کا نظام واپس کیا جائے جو بہت ہی اچھا تھا کہ عازمین حج کو بینک کے ملازمین ایئرپورٹ پر آخری مرحلہ میں انھیں 21 سو ریال کا لفافہ دیتے تھے اس نظام کو پھر سے قائم کیاجائے ۔