کیلی فورنیا //
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق واقعہ کیلی فورنیا کے لگونا ووڈ شہر میں پیش آیا جہاں ایک مشتبہ شخص نے چرچ میں فائرنگ کردی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔
امریکی ریاست نیویارک میں نسل پرست سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک کےشہر بفلو کےسپراسٹورمیں فائرنگ سے10 افرادہلاک ہوگئےتھے۔