منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنا ایک خواب پورا ہونے جیسا: منپریت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-03
in کھیل
A A
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی// ہندوستانی ہاکی ٹیم کے مڈفیلڈر من پریت سنگھ نے کہا کہ 41 سال کے طویل انتظار کے بعد سال 2020 میں ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنا ان کے کیریئر کا اب تک کا سب سے خوشگوار اور یادگار لمحہ تھا۔
پنجاب کے مٹھا پور سے تعلق رکھنے والے مڈفیلڈر منپریت سنگھ نے اپنے کنبہ کی کفالت کے لیے ہاکی کھیلنا شروع کی اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اہم حصہ بن جائیں گے۔ منپریت نے اپنا 350 واں میچ 10 فروری کو بھونیشور کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا تھا۔ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023/24 کے پہلے میچ میں ہندوستان کا مقابلہ اسپین سے تھا۔
اپنے کیریئر کے پانچ سب سے یادگار لمحات کو یاد کرتے ہوئے منپریت نے کہا کہ ٹوکیو میں 2020 کے اولمپک کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتنا ایک خواب تھا، جہاں ہم نے جرمنی کو 5-4 سے شکست دی تھی۔
انہوں نے کہاکہ "اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنا ایک ناقابل یقین احساس تھا،” ۔ جب سے میں نے قومی ٹیم کے لیے کھیلنا شروع کیا ہے تب سے یہ میرا خواب تھا۔ جب ہم نے آخر کار 41 سال بعد ہاکی میں اولمپک میڈل جیتا تو مجھے بہت فخر محسوس ہوا۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے اور ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی۔‘‘
منپریت کا دوسرا سب سے یادگار لمحہ 2014 میں کوریا میں منعقدہ 17ویں ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنا تھا۔ ہندستان نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دے کر شوٹ آؤٹ میں جیت حاصل کی تھی، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت کے اختتام پر 1-1 سے برابر تھیں۔
اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز 2014 میں چاندی کا تمغہ جیتنا مڈفیلڈر کا تیسرا یادگار لمحہ تھا۔ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-4 سے ہارنے کی وجہ سے ہندوستان گولڈ میڈل سے محروم رہا۔
31 سالہ کھلاڑی نے بتایا کہ 2017 میں بنگلہ دیش میں منعقدہ مینز ایشیا کپ میں ہندوستان نے فائنل میں ملائیشیا کو 2-1 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ بھی میرے دل کے قریب ہے کیونکہ یہ پہلا تمغہ تھا جو ٹیم نے میرے کپتان رہتے جیتا تھا۔ یہ ان تمام کاموں کا ثبوت تھا جو میں نے برسوں میں کیے تھے۔
منپریت نے اپنے کیریئر میں اب تک 44 گول کیے ہیں، لیکن وہ ایشین گیمز ہانگژو 2022 کے فائنل میں جاپان کے خلاف اپنے گول کو فہرست میں سرفہرست سمجھتے ہیں۔ منپریت کے گول کے بعد ہندوستان نے جاپان پر 5-1 سے کامیابی حاصل کی اور پیرس اولمپکس کے لیے براہ راست اہلیت حاصل کی۔”
انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے، جاپانی کیپر نے گول پر شاٹ مارا اور گیند شوٹنگ سرکل کے کنارے پر میرے پاس گری۔ ایشین گیمز سے پہلے، میں نے محسوس کیا کہ میں اتنا اثر نہیں ڈال پارہا ہوں جتنا میں جانتا تھا کہ میں کروں گا، لیکن میری پرفارمنس میں بہتری آتی رہی اور فائنل میں اس طرح اسکور کرنے سے میرے دماغ کو سکون ملا۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان ٹیم کیلئے غیرملکی کوچز کی تلاش فوری ہوگی

Next Post

پی ایس ایل 9؛ آج ہونیوالے دونوں میچز بارش کے سبب منسوخ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران میتھیوویڈ اور عادل ایکشن میں نظر آئیں گے

پی ایس ایل 9؛ آج ہونیوالے دونوں میچز بارش کے سبب منسوخ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.