بدھ, جون 25, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارہمولہ میں’ بدنام زمانہ‘ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط

ضلع میں ہی۲منشیات فروش گرفتار ‘ نشہ آور مواد اور نقدی رقم بر آمد :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-02
in اہم ترین
A A
بارہمولہ میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہا کی ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی۷۵ ویں میٹنگ کی صدارت منعقد

جھلستی گرمی :درجہ حرارت ایک بار پھر ۵ء۳۵ سینٹی گریڈدرج

سرینگر//
منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ اوڑی میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی۲۴لاکھ رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا ہے ۔
مذکورہ منشیات فروش کی شناخت محمد زاہد شاہ (گیلانی) ولد پیر حسین شاہ ساکن بس گرام اوڑی کے طور پو کی گئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے قصبہ اوڑی میں ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کا۲۴لاکھ روپے مالیت کا دو منزلہ رہائشی مکان قرق کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج ایک مقدمے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا’’یہ جائیداد پہلی نظر میں منشیات فروش کی طرف سے نشہ آور اور ادویات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی‘‘۔
بیان کے مطابق لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے ۔
دریں اثناپولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں۲منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے نشہ آور مواد اور نقدی رقم بر آمد کی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بونیار کی ایک پولیس پارٹی نے بونیار میں برنیٹ لنک روڈ پر ایک ناکے کے دوران دو افراد کو روکا۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ان کو دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران ان کی تحویل سے۴۸گرام چرس جیسا نشہ آور مواد اور۴۶سو رویے نقدی بر آمد کئے گئے جس کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت محمد رفیقشیخ ولد محمد سبحان اور بشیر احمد گنائی ولد غلام رسول گنائی ساکنان برنیٹ بونیار کے طور پر کی گئی ہے ۔
بیان کے مطابق اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے مہینے یعنی ماہ جنوری کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۲۴مقدمے درج کرکے۳سخت گیر منشیات فروشوں سمیت۳۹منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے لاکھوں روپیوں کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے ۔
ضلع میں منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سال۲۰۲۳کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۲۶۴مقدمے درج کرکے۴۶۴منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ ۴۰۰سے زیادہ نشستیں جیتیں گے‘….پورا ملک مودی کی ضمانت پر بھروسہ کر رہا ہے:وزیر اعظم

Next Post

بمنہ علاقے میں آتشزدگی سہ منزلہ رہائشی مکان خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
اہم ترین

سنہا کی ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کی۷۵ ویں میٹنگ کی صدارت منعقد

2025-06-25
۸ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں گرمی کا زور برابر جاری 
اہم ترین

جھلستی گرمی :درجہ حرارت ایک بار پھر ۵ء۳۵ سینٹی گریڈدرج

2025-06-25
اہم ترین

راج ناتھ آج سے چین میں ہونے والی ایس سی او میٹنگ میں ملک کی نمائندگی کریں گے

2025-06-25
’سٹیٹ ہڈ کی بحالی کیلئے اگر اسمبلی کو تحلیل کرنا ہو گا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ‘
اہم ترین

’سٹیٹ ہڈ کی بحالی کیلئے اگر اسمبلی کو تحلیل کرنا ہو گا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ‘

2025-06-25
بائسرن حملے کے دو ماہ بعد پہگام میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہو رہی ہیں
اہم ترین

بائسرن حملے کے دو ماہ بعد پہگام میں سیاحوں کی آمد سے رونقیں بحال ہو رہی ہیں

2025-06-25
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
اہم ترین

ضمنی انتخاباتـ آپ کو دو، بی جے پی، کانگریس اور ترنمول کو ایک ایک سیٹ

2025-06-24
کٹرا،سنگلدن سیکشن پر خصوصی وندے بھارت کی کامیاب آزمائش
اہم ترین

بھارتیہ ریل کٹرا سے سرینگر تک وندے بھارت میں سبزی کے مقامی پکوان پیش کریگی 

2025-06-24
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

آپریشن سندور نے دہشت گردوں میں خوف پیدا کیا :راج ناتھ سنگھ

2025-06-24
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

بمنہ علاقے میں آتشزدگی سہ منزلہ رہائشی مکان خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.