جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں’ بھاری‘ برف باری کے پیش نظر محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری

دوران شب تازہ ہلکی برف باری اور بارشیں، پہلگام میں۳ انچ تازہ برف جمع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-28
in اہم ترین
A A
وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، میدانی علاقوں میں بارشیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر//
محکمہ موسمیات سری نگر نے جموں وکشمیر میں بھاری برف باری کی پیش گوئی کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے وادی کشمیر میں زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ متاثر ہونے سے خبر دار کیا ہے ۔
محکمے کی طرف سے جاری ایڈائزری میں کہا گیا ہے’’جموں و کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں۲۹فروری کی شام سے مغربی ہوا کی ایک لہر داخل ہونے والی ہے جس کے زیر اثر جموں و کشمیر میں۲۹فروری کی شام یا یکم مارچ کی صبح سے۳ مارچ کی دو پہر تک وسیع پیمانے پر درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جس کا زیادہ اثر۲مارچ کو رہے گا‘‘۔
ایڈوائزری کے مطابق اس دوران صوبہ جموں کے پیر پنجال رینج میں بھاری برف باری یا بارشیں ہوں گی جبکہ وادی کشمیر کے اننت ناگ، پہلگام ، کولگام، سنتھن پاس، پیر کی گلی، سونہ مرگ ، زوجیلا، بانڈی پورہ، راز دان پاس، گلمرگ اور کپوارہ ،سچنہ پاس پر بھاری برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خراب موسمی صورتحال کے باعث وادی کشمیر میں فضائی و زمینی ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتا ہے اور سرینگر ،جموں قومی شاہراہ اور جموں و کشمیر کے پہاڑی علاقوں کی بڑی سڑکیں بھی بند ہوسکتی ہیں۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں نیز وادی میں مٹی کے تودے ، چٹانیں کھسک آنے کے بھی امکانات ہیں۔
ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں تمام طرح کے آپریشنز بند رکھیں۔
اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق دوران شب وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب ۰ء۴سینٹی میٹر اور گلمرگ میں۴ء۷سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے ۔
ادھر سری نگر میں۶ء۲ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں۴ء۰ملی میٹر اور کپوارہ میں۰ء۱ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۲۶فروری کی شام سے۲۷فروری کی دوپہر تک پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں بعد ازاں۲۸؍اور۲۹فروری کو بھی مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وادی میں موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ یکم سے۳مارچ تک وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشیں جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری ہوسکتی ہے اور تیز ہوائوں کے چلنے کا بھی امکان ہے ۔
دریں اثنا وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت ۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہان گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۶ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں منفی۴ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ سرد علاقہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ۲مکانوں کو نقصان‘۵؍ اہلکار زخمی

Next Post

وزیر اعظم مودی۷مارچ کو کشمیر کا دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

وزیر اعظم مودی۷مارچ کو کشمیر کا دورہ کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.