ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی کیجریوال کو گرفتار کرالے ، تب بھی کانگریس کے ساتھ اتحاد ہوگا: اے اے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-24
in قومی خبریں
A A
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا ہے کہ گرچہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گرفتار کرالے ، لیکن لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد ہوکر رہے گا۔
اے اے پی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک، سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج اور آتشی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گرچہ بی جے پی مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرالے ، لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد ضرورہوگا۔ مسٹر پاٹھک نے کہا کہ بی جے پی کو شروع سے ہی یقین تھا کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد نہیں ہونے والا ہے اور یہ لوگ اس بات سے خوش تھے کہ ان کا اتحاد نہیں ہونے والا ہے ۔ گزشتہ چند دنوں میں اتحاد کے حوالے سے بات چیت بہت اچھی طرح سے آگے بڑھی ہے اور یہ اتحاد تقریباً حتمی شکل میں پہنچ چکا ہے ۔ یہ سن کر بی جے پی کو صدمہ لگاہے ، ان کی ساری خوشیاں کافورہو گئیں ہیں۔ مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرنے کی تیاریاں پچھلے دو سال سے چل رہی تھیں۔ اس نئی سیاسی صورتحال میں اب وہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعے مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
مسٹر پاٹھک نے کہا کہ جس دن یہ لوگ مسٹر کیجریوال کو گرفتار کریں گے ، پورے ملک میں سونامی آجائے گی۔ تمام اچھے لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ان کے تمام سیاسی اندازے الٹے پڑنے والے ہیں۔ جب ہم آج تک نہیں ڈرے تو آئندہ بھی ڈنے والے نہیں ہیں۔ ہم ملک کے لیے اتحاد میں جا رہے ہیں۔ ہم اپنے ذاتی فائدے کے لیے اتحاد میں نہیں جا رہے ہیں۔
اس دوران مسٹربھاردواج نے کہا کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان یہ معاہدہ ہو گیا ہے کہ کون سی پارٹی کس ریاست میں کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، حالانکہ میڈیا کو اس کی امید نہیں تھی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ باتیں دعوے کے ساتھ کہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ آخر ایسا کیا ہے کہ مرکزی حکومت اتنی جلد بازی میں دکھا رہی ہے کہ اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی کو چھوڑو۔ ای ڈی کا معاملہ تو عدالت میں پھنس گیا ہے ، اس لیے اب سی بی آئی کے ذریعے مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
محترمہ آتشی نے کہا، "ہم دیکھ رہے ہیں کہ پچھلے 2-3 مہینوں میں، اروند کیجریوال کو یکے بعد دیگرے سات بار ای ڈی کے نوٹس ملے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت والی مرکزی حکومت نے اب سمجھ لیا ہے کہ وہ ای ڈی کے ذریعے مسٹر کیجریوال کو گرفتار نہیں کر سکے گی، اس لیے سی بی آئی کو سامنے لائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس قابل اعتماد ذرائع سے خبر ہے کہ جمعہ یا پیر کو سی آر پی سی کی دفعہ 41 اے کے تحت سی بی آئی کا نوٹس اروند کیجریوال کو آئے گا اور پھر انہیں سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار کر لیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم بی جے پی حکومت کی بلیک میل کی سیاست سے ڈرتے نہیں ہیں: کانگریس

Next Post

ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے مینوفیکچرنگ کو جی ڈی پی کے 25 فیصد تک لے جانا ہوگا: شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
وزیر داخلہ کا دورہ شروع

ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے مینوفیکچرنگ کو جی ڈی پی کے 25 فیصد تک لے جانا ہوگا: شاہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.