راجکوٹ// انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میچ میں 434 رن کی شرمناک شکست کے صدمے سے جلد ہی سنبھل جائے گی اور سیریز کا چوتھا میچ جیتنے کے ارادے سے رانچی میں اترے گی ان کی اور ان کی ٹیم پر ہونے والی تنقید پر اسٹوکس نے کہا کہ ہمیں شکست کی مایوسی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا انگریزی اخبار نے پہلی اننگز میں روٹ کی جانب سے کھیلے گئے شاٹ کو انگلینڈ کی ٹیسٹ تاریخ کا سب سے خراب شاٹ قرار دیا ہے اسٹوکس بھی پہلی اننگز میں رویندرا جڈیجہ کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 41 کے ذاتی اسکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
اسٹوکس نے کہا ’’ہر کسی کے پاس کسی نہ کسی چیز کے بارے میں اپنی رائے ہوتی ہے لیکن حقیقت میں ڈریسنگ روم کے اندر کھلاڑیوں کے خیالات ہی ہمارے لیے معنی رکھتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ نتائج ہمیشہ آپ کے حق میں نہیں آتے لیکن ہمارے پاس اب بھی یہ سیریز 3-2 سے جیتنے کا موقع ہے۔ ہم اگلے میچ میں جانے سے پہلے اس شکست کی مایوسی کو یہاں چھوڑ دیں گے۔
اسٹوکس نے کہا “اگر آپ دیکھیں گے کہ تیسرے دن کی صورتحال میں، ہمیں میچ جیتنے کے لیے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ضروری تھی۔ ہم چاہتے تھے کہ دن کے آخر میں ہماری بالنگ آئے لیکن وہ پہلے آ گئی۔
انہوں نے انگلینڈ کے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے بین ڈکٹ اور ہندوستانی اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال کی بھی تعریف کی۔ اپنے بالنگ کے امکانات پر اسٹوکس نے کہا ’’مجھے کافی اچھا محسوس ہو رہا ہوں۔ لیکن بالنگ کے لئے ابھی میرے پورے جشم کو عادی ہونا ہے۔ اس لئے میں اس کا جواب ہاں یا نہیں میں نہیں دینا چاہتا۔‘‘
ادھر بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔مہمان برطانوی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 28 رنز سے شکست دی تھی تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو نہ صرف 106 سے شکست دی بلکہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی ، میزبان بھارتی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی مہمان برطانوی کو 434 رنز سے شکست دی تھی۔
انگلینڈ کی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران میزبان بھارتی ٹیم سے پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کو مایہ ناز آل رئونڈر بین سٹوکس لیڈکریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کو ابتدائی تین ٹیسٹ میچوں میں مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے لیڈ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاچوتھا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 فروری تک جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مارچ تک ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔