الریاض///
سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان نے کینیڈا اور برطانیہ کے ہم منصبوں سے ملاقات کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس 2024 کے موقع پر جمعے کو کینیڈا کی وزیرِ خارجہ میلانی جولی سے ملاقات کی۔
عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور بین الاقوامی امور میں تازہ ترین پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل شہزادہ فیصل نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے بھی ملاقات کی تھی۔
اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں غزہ اور اس کے گرد و نواح کی صورتحال میں تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ بحران کو کم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔