نئی دہلی// مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔ یہ کل جماعتی میٹنگ کل یعنی 30 جنوری 2024 کو صبح 11:30 بجے پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ، نئی دہلی میں ہوگی۔
پارلیمنٹ کا اجلاس 31 جنوری 2024 کو صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ شروع ہو گا اور سرکاری کام کاج کی ضرورتوں کے مطابق 9 فروری 2024 کو اجلاس کا اختتام ہو سکتا ہے ۔
مرکزی وزیر خزانہ شریمتی نرملا سیتا رمن یکم فروری 2024 کو عبوری مرکزی بجٹ پیش کریں گی۔