نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر منعقدہ پروگرام کے دوران ناظرین کے درمیان پہنچے اور ہاتھ ہلاکر ان کی مبارکباد قبول کی۔
مسٹر مودی آج یوم جمہوریہ کے موقع پر حاضرین کے درمیان پہنچے اور ان کی مبارکباد قبول کی۔ وہ نیشنل وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صدر دروپدی مرمو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا استقبال کرنے کرتویہ پتھ پر پہنچے ، لیکن صدر کا استقبال کرنے سے پہلے وہ قریب ہی بیٹھے اپنے کابینہ کے ساتھیوں تک پہنچ گئے ۔ یہ پہلا موقع تھا جب مسٹر مودی یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر منعقدہ تقریب کے اختتام اور نائب صدر، صدر جمہوریہ اور مہمان خصوصی کا استقبال سے قبل ایک گیلری میں پہنچے اس دوران انہوں نے ایک چھوٹے بچے کے سر پر ہاتھ رکھ کر اسے پیار کیا۔
یوم جمہوریہ کی تقریبات کے اختتام اور نائب صدر جمہوریہ اور مہمان خصوصی مسٹر میکرون کو الوداع کہنے کے بعد مسٹر مودی ناظرین کے درمیان پہنچے ۔ اس دوران لوگ وزیر اعظم کی ایک جھلک پانے کے لئے بہت پرجوش نظر آئے ۔جب مسٹر مودی نے ہاتھ ہلا کر لوگوں کی مبارکباد قبول کی تو حاضرین نے مودی-مودی اور جئے شری رام کے نعرے لگائے ۔
کچھ دیر کرتویہ پتھ پر ٹہلنے کے بعد مسٹر مودی اپنی گاڑی میں روانہ ہو گئے ۔