کولمبو//
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں نافذ کرفیو صبح 7 سے دن 2 بجے تک کیلئے اٹھا لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت میں شہری اشیائےضرورت خریدنے میں مصروف ہیں، کولمبو کی سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔
سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسے نے رواں ہفتے میں نئے وزیراعظم اور کابینہ کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے صدر نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا اور پرامن مظاہرین پر ہجوم کے حملوں کی مذمت کی۔
سری لنکن صدر کا کہنا ہے کہ قانون میں ترامیم کے ذریعے پارلیمنٹ مضبوط کریں گے۔
سری لنکا کی مرکزی بینک کے گورنر نے کہا کہ معاشی بحران کا 2 ہفتے میں حل نہ نکالا گیا تو مستعفی ہوجاؤں گا، فوری طور پر نئی حکومت کا تقرر نہ ہوا تو معیشت تباہ ہوجائے گی۔
سری لنکن پولیس کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں پیر سے جاری پرتشدد واقعات میں اموات کی تعداد 9 ہوچکی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور 136 گھر بھی تباہ ہوئے ہیں۔