سیتاپور// اترپردیش کے ضلع سیتا پور کے کوتوالی دیہات کے تحت شیام ناتھ ریلوے کراسنگ کے آگے پت پور موڑ کے نزدیک ہفتہ کی صبح گھنے کہرے میں ایک آٹو اور نامعلوم گاڑی کی ٹکر میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دو افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔
پولیس نے بتایا کہ املیا سلطانپور تھانہ علاقے گرام نکرہیا باشندہ پرہلاد(55) ولد رام لوٹن، بہار لال(60) مولی لے کر آٹو۔ای رکشا سے آرہے تھے ۔ اس درمیان گھنے کہرے کی وجہ پیت پور موڑ کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی آٹو میں ٹکر ہوگئی جس سے پرہلاد ولد رام لوٹن کی موقع واردات پر ہی موت ہوگئی اور بہار لالا اور آٹو ڈرائیور راگھویندر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ نامعلوم گاڑی ڈرائیور سمیت فرار ہے ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر قانونی کاروائی کررہی ہے ۔