کیف//
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کی درخواستوں کے باوجود یوکرین کو ماریوپول کا محاصرہ توڑنے اور شہر کو آزاد کرانے کے لیے درکار ہتھیار نہیں ملے ہیں۔
زیلنسکی نے کہا کہ محافظ ازوسٹال پلانٹ میں مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ کیف انھیں بچانے کے لیے تمام ممکنہ سفارتی ذرائع استعمال کر رہا ہے، لیکن روس کسی بھی مجوزہ آپشن کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے بتایا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے ڈھائی ماہ کے دوران یوکرین کے شہروں اور قصبوں کو 2,250میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر نے یوکرین کی حمایت میں بین الاقوامی کوششوں کو یکجا کرکے فتح حاصل کرنے کے عزم کی تجدید کی۔
امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے روس اور یوکرین کی افواج کے درمیان ہونے والی لڑائی دونوں فریقوں کے درمیان توپ خانے کی جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ نیزیہ کہ ماسکو یوکرین میں جنگی افواج کی نئی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ روس کے پاس اب یوکرین میں 99 جنگی بٹالین ہیں اور وہ ان کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ روسی افواج ابھی بھی ڈونباس کے علاقے میں سست پیش رفت کررہی ہیں۔ یوکرین کو سلواکیہ سے ملنے والے S-300سسٹم اچھی طرح کام کر رہے ہیں اور روسی افواج کو فضائی حدود کو کنٹرول کرنے سے روک رہے ہیں۔
یوکرین کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں جاری لڑائیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جن میں سے سب سے خطرناک لڑائی اور جنگ کو طول دے گی۔
بحیرہ اسود کے کنارے شہر اوڈیسا میں روسی میزایلوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس دوران شہری آبادی اور شہری تنصیبات پر سات میزائل گرے جن سے متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
یوکرین کی مسلح افواج نے روس پر الزام عاید کیا کہ وہ اوڈیسا کی بندرگاہ کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ وہ مکئی اور گندم جیسی زرعی مصنوعات کی برآمدات کو روک سکے جب کہ کیف اور اتحادی بندرگاہوں کو کھولنے یا اناج، گندم اور جوار کی برآمد کے لیے متبادل راستے فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ .
روس نے تباہ شدہ شہر ماریوپول میں ازوسٹال فیکٹری پر اپنے توپخانے اور فضائی حملے بھی تیز کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے یوکرین کی نائب وزیر اعظم ارینا ویریشچک نے کہا کہ سینکڑوں زخمیوں سمیت ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجی اب بھی جنوبی ماریوپول میں ازوسٹال پلانٹ کے اندر موجود ہیں۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے روس کی جانب سے ملک کے مشرق میں ڈون باس کے علاقوں اور اس کے آس پاس کے دیگر علاقوں میں جارحانہ کارروائیوں کے لیے تیار ہونے کے اشارے ظاہر کیے ہیں۔
لوگانسک کے علاقے کے گورنر سرگئی گائیڈائی نے کہا کہ روبیزنی اور بیلوگوریوکا کے ارد گرد پرتشدد لڑائیاں ہو رہی ہیں اور ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
یوکرین میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے مشن کی سربراہ میٹلڈا بوگنر نے تصدیق کی ہے کہ ان کے پاس بوچا اور کیف کے شمال میں ان علاقوں میں 300 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں.